راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایرانی صدر اور وزیر خارجہ سے ملاقات کی۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایران کے دورے کے دوران ایرانی صدر حسن روحانی سے ملاقات کی اور باہمی تعلقات سمیت خطے کی صورتحال پر تفصیلی بات چیت کی۔
COAS called on President of Iran, Hassan Rouhani. Regional security environment and matters of mutual interest discussed. The President appreciated role of Pakistan towards regional peace and successes of Pakistan Army against terrorism. pic.twitter.com/AxVDrnjIan
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) November 19, 2019
ملاقات کے دوران ایرانی صدر نے خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کے کردار کی تعریف کی۔
یہ بھی پڑھیں آرمی چیف ایران کے دورے پر تہران پہنچ گئے
سربراہ پاک فوج نے ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف سے بھی ملاقات کی اور باہمی تعاون اور مجموعی علاقائی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز آرمی چیف ایران کے دورے پر پہنچے تھے جہاں انہوں نے ایران کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل محمد حسین سے ملاقات کی اور علاقائی سلامتی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔