لاہور: حکومت کی جانب سے سیکیورٹی بانڈ(زرضمانت) لاہور ہائیکورٹ میں جمع کرانے پیشکش پر ن لیگ نے فیصلہ کیا ہے کہ عدالت جو حکم دے گی اس کی تعمیل کی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق شہباز شریف نے سابق وزیراعظم نوازشریف کیساتھ رابط کیا جس میں سیکیورٹی بانڈ عدالت میں جمع کرانے کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔
سابق وزیراعظم نے مریم نواز سے مشاورت کے بعد شہبازشریف کو ہدایت کی کہ عدالت جو بھی فیصلہ کرے وہ سر آنکھوں پر ہوگا۔
ذرائع کے مطابق مریم نواز نے والد کو عدالت میں گارنٹی جمع کرانے پر قائل کیا۔ نوازشریف نے شہباز شریف کو کہا کہ حکومتی شرط غیر قانونی ہے لیکن عدالتی احکامات پر من و عن عمل کیا جائے گا۔
خیال رہے کہ عدالت نوازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر سماعت کر رہی ہے جس میں وفاقی حکومت نے ایمنڈین بانڈ(زرضمانت) لاہور ہائیکورٹ میں جمع کرانے پیشکش کی تھی۔