پاکستان:نومبر کے پہلے 12دنوں میں 267ملین ڈالرز کی ریکارڈ سرمایہ کاری

ڈالر کی قیمت

اسلام آباد: رواں مالی سال اور خاص طور پر نومبر کے مہینے میں پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری میں خاطر خواہ اضافہ دیکھنے میں آرہاہے ۔ یکم  سے12 نومبر تک پاکستان  میں 267 ملین ڈالرکی ریکارڈ سرمایہ کاری ہوئی ہے۔

وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہناہے کہ برطانیہ سے 169عشاریہ 5 ملین ڈالر ،امریکہ سے 92اعشاریہ6 ملین ڈالرز اور متحدہ عرب عمارات سے 5ملین ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی ۔

وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہناہے کہ یہ سرمایہ کاری قلیل مدتی ٹریژری بلز(بانڈز) جو کہ 3،6اور 12 ماہ کی مدت کے لئے جاری کیے جاتے ہیں میں ہوئی ہے ۔

ماہرین کا خیال ہے کہ سرمایہ کاری میں اضافے کی وجہ قلیل مدت کے بانڈز کی پرکشش شرح منافع ہے جو کہ لگ بھگ ساڑھے13 فیصد ہے ۔
رواں مالی سال یعنی یکم جولائی سے اب تک 711 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری ہوچکی ہے ۔

یہ بھی پڑھیے : حکومت نے کمرشل بنکوں سے 112ارب روپے کا قرضہ حاصل کرلیا

تفصیلات کے مطابق امریکہ سے427 ملین ڈالرز کی سرمایہ کاری ہوئی ، برطانیہ سے 279 ملین ڈالرز سرمایہ کاری ہوئی ہے جبکہ متحدہ عرب امارات سے صرف 5ملین ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی ہے ۔


متعلقہ خبریں