مظفرگڑھ: چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عمران خان کی آمرانہ اور فاشسٹ سوچ سے جمہوریت،آئین اور وفاق خطرے میں ہے۔ کیوں نہ ظالم حکومت کیخلاف بغاوت اور تحریک کا آغاز کیا جائے؟کیوں نہ سلیکٹرز کو بتایا جائے کہ آپ کے سلیکٹڈ فیل ہوچکے ہیں اور عوام نے انھیں ریجیکٹ کردیا ہے۔
جنوبی پنجاب کے ضلع مظفر گڑھ میں جلسہ عام سے خطاب میں بلاول نے کہا کہ یہ وہی جگہ ہے جہاں بے نظیر بھٹو نے شہادت سے دو دن پہلے خطاب کیا تھا۔
بلاول نے بے نظیر بھٹو کو شعر پڑھ کر خراج تحسین پیش کیا اور اس کے بعد تقریر کا آغاز کیا۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ وعدہ کرتا ہوں ہمیشہ آپکا ساتھ دونگا،کٹھ پتلی کو میدان صاف کرکے سہولتیں دی گئیں۔گزشتہ برس 25 جولائی کو سلیکشنز اور دھاندلی ہوئی،پولنگ ایجنٹس کو پولنگ اسٹیشن سے باہر پھینکا گیا۔
چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان سے متعلق کہا کہ اسمبلی کی پہلی تقریر میں کہاتھا اپنے وعدے پورے کریں گے توتعریف کریں گے ، اگر عوام کے خلاف کام کیا تو ہم مخالفت کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ یہ کیسا احتساب ہے کہ پوری اپوزیشن کو جیل بھیج دیاجاتا ہے۔مقدمات سندھ میں اور کیس راولپنڈی میں چل رہا ہے،
انہوں نے کہا کہ وہ دن دور نہیں پورا جنوبی پنجاب اور پاکستان ان سے لیں گے۔
چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ گزشتہ الیکشن کو کسی پارٹی نے تسلیم نہیں کیا۔ کئی پارٹیوں نے حلف اٹھانے سے بھی انکار کیا،پیپلز پارٹی نے دوسری پارٹیوں کو پارلیمان جانے پر راضی کیا۔
بلاول نے کہا کہ صدر آصف زرداری نے پہلے بھی11 سال جیل میں گزارا ہم ظلم برداشت کررہے تھے لیکن یہ اب عوام پر ظلم کررہے ہیں۔ ہم اس عوام کو ظالم حکومت کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑیں گے۔
انہوں نے کہا کہ یہ نااہلوں کا ٹولہ ہے، نہ یہ ملک سنبھال سکتے ہیں اور نہ معیشت سنبھال سکتے ہیں۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ کیوں نہ ظالم حکومت کیخلاف بغاوت اور تحریک کا آغاز کیا جائے؟کیوں نہ سلیکٹرز کو بتایا جائے کہ آپ کے سلیکٹڈ فیل ہوچکے ہیں اور عوام نے انھیں ریجیکٹ کردیا ہے۔
چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ عوام کے مسائل کا حل عوامی حکومت ہے،پوری اپوزیشن متفق ہے کہ اس سلیکٹڈ سے جان چھڑانی ہوگی۔ کٹھ پتلی جتنا رہے گا ملک کی معیشت اتنی خراب ہوگی۔
یہ بھی پڑھیے: آصف زرداری کو کچھ ہوا تو ذمہ دار حکومت ہو گی، بلاول بھٹو
بلاول بھٹو نے کہا کہ عمران خان کی آمرانہ اور فاشسٹ سوچ سے جمہوریت،آئین اور وفاق خطرے میں ہے۔