پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سندھ کے ضلع دادو کے حلقے پی ایس-86 میں آج ہونے والے ضمنی انتخابات کی سیکیورٹی کے لیے پاک فوج کے اہلکاروں کی تعیناتی پر پھر سے اعتراض کردیا ہے۔
اپنے ایک ٹویٹ میں چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ ضمنی انتخابات میں بار بار احتجاج اور شکایت کے باوجود الیکشن کمیشن نے آج پھر سے فوجی اہلکار پولنگ اسٹیشنوں کے باہر اور اندر تعینات کر دیے ہیں۔
again despite repeated protests & complaints to ECP army has been deployed inside & outside polling stations in by-election #PS86 . PPP has agitated this ever since it 1st came into practice in last general elections. Such steps unnecessarily make our armed forces controversial.
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) November 7, 2019
انہوں نے کہا پاکستان پیپلز پارٹی نے اس عمل پر گزشتہ عام انتخابات کے وقت سے سخت احتجاج کیا ہے۔ اس طرح کے اقدامات ہماری مسلح افواج کو غیر ضروری طور پر متنازعہ بنا دیتے ہیں۔