پاک فوج کی سپورٹ منتخب جمہوری حکومت کے ساتھ ہوتی ہے۔میجر جنرل آصف غفور

آئینی حدود میں حکومت جو فیصلہ کرے گی اس پر عمل ہوگا۔ میجر جنرل آصف غفور

فوٹو: فائل


راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے سربراہ میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان سینئر سیاستدان ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ وہ بتادیں کہ وہ کس ادارے کی بات کررہے ہیں۔

آزادی مارچ کی آمد پر اسلام آباد کا سیکیورٹی پلان، پولیس ، رینجرز ، فوج تعینات ہو گی

ہم نیوز نے بتایا ہے کہ امیر جمعیت العلمائے اسلام (ف) کی جانب سے اداروں کو دی جانے والی دو دن کی مہلت پر ردعمل دیتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ فوج ایک غیرجانبدارادارہ ہے۔ انہوں نے واضح کیا ہے کہ ہماری سپورٹ جمہوری حکومت طور پرمنتخب حکومت کے ساتھ ہوتی ہے۔

میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ فوج نےانتخابات میں آئینی و قانونی ذمہ داری پوری کی۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن اپنے تحفظات متعلقہ اداروں میں لے کر جائیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ سڑکوں پرآ کرالزام تراشی نہیں ہونی چاہیے۔ان کا کہنا ہے کہ ایک سال گزرگیا ہے لیکن اب بھی اپوزیشن متعلقہ اداروں میں جا سکتی ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان نے گزشتہ 20 سال میں بہت مشکل وقت گزارا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس عرصے میں پاکستانی قوم اور افواج نےدہشت گردی کامقابلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جان ومال کی قربانی دے کرملک میں امن قائم کیا ہے۔

مقبوضہ جموں وکشمیر میں میجر جنرل آصف غفور کے پوسٹرز آویزاں

میجر جنرل آصف غفورنے کہا ہے کہ بھارت نےجارحیت کی تومنہ توڑجواب دیاگیا۔ انہوں نے صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایل اوسی پر معصوم کشمیریوں کوشہید کیا جارہا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ مشرقی و مغربی سرحدوں پرفوج مصروف عمل ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی بربریت و ظلم جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ کے پی کےعوام نے بھی دہشت گردی کا مقابلہ کیا ہے اور اب وہاں کے عوام کو فلاح و بہبود کی ضرورت ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ نے واضح کیا کہ انتشارملک کے مفاد میں نہیں ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ جمہوری مسائل جمہوری طور پر ہی حل ہونے چاہئیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت اوراپوزیشن کی کمیٹیاں بہتر کوآرڈینیشن کے ساتھ چل رہی ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ معاملات بہتر انداز میں آگے چلیں۔

‘بھارتی فوج نے رواں برس 2 ہزار 608 بار جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی’

میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ افواج پاکستان غیرجانبدارادارہ اورمنتخب جمہوری حکومت کے ساتھ ہوتا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ کوئی بھی جمہوری حکومت ہو افواج پاکستان بطور ادارہ اس کو سپورٹ کرتا ہے۔

آئی ایس پی آر کے سربراہ میجر جنرل آصف غفورنے واضح کیا کہ ملکی امن کو کسی صورت نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ملکی استحکام کو خراب نہیں ہونے دیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں