منہاج القرآن کو مینار پاکستان پر عالمی میلاد النبیﷺ کانفرنس کی اجازت نہیں ملی

حکومت نے عالمی میلاد النبیﷺ کانفرنس سے روک دیا

فوٹو: فائل


لاہور: ترجمان منہاج القرآن کے مطابق حکومت نے انہیں مینار پاکستان پر عالمی میلاد النبیﷺ کانفرنس کرنے سے روک دیا ہے۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ گزشتہ 35 سال میں کسی حکومت نے ہمیں نہیں روکا لیکن اب پہلی مرتبہ ایسا ہوا ہے کہ حکومت نے عالمی میلاد النبیﷺ کانفرنس مینار پاکستان پر کرنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں ربیع الاول کا چاند نظر آگیا: 12ربیع الاول 10 نومبر بروز اتوار منائی جائے گی

ترجمان ادارہ منہاج القرآن کے مطابق لاکھوں لوگوں کو جمع کرنے کی لاہور میں اور کوئی جگہ نہیں اور ہم حکومت کے انکار کے بعد کسی قسم کی تکرار بھی نہیں چاہتے۔

انہوں نے کہا کہ حکومتی انکار کے بعد میلاد النبیﷺ کانفرنس لاہور کی سطح پر مرکزی سیکرٹریٹ کے بالمقابل گراؤنڈ میں منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں