پنجاب میں کینسر کا سرکاری اسپتال نہ ہونے کے خلاف تحریک التوا جمع

نہال ہاشمی کی خالی نشست پر آزاد امیدوار اسد اشرف کامیاب | urduhumnews.wpengine.com

لاہور: پنجاب میں کینسر کا مکمل اسپتال نہ ہونے کے خلاف پنجاب اسمبلی میں تحریک التوا جمع کرادی گئی ہے۔

پنجاب اسمبلی میں تحریک التوا مسلم لیگ ق کے رکن چوہدری عامر سلطان چیمہ کی جانب سے جمع کرائی گئی۔

تحریک التوا کے مطابق صحت کے شعبے میں پنجاب حکومت کے سہولیات کے دعوے صرف دعوے ہی ثابت ہوئے ہیں۔ کینسر کے ایک لاکھ 87 ہزار مریضوں کے لیے ایک بھی مکمل اسپتال موجود نہیں اور نہ ہی کسی اسپتال میں کینسر کی تشخیص کرنے والی کوئی مشین موجود ہے۔

متن کے مطابق عالمی معیار کے مطابق پنجاب کی آبادی کے تناسب سے کینسر کے 22 اسپتال ہونے چاہیں۔ صوبے کے 18 تدریسی اسپتالوں میں صرف چار میں کینسر وارڈز موجود ہیں۔ جن میں بیڈز کی مجموعی تعداد 208 جب کہ مریضوں کے علاج کے لیے پانچ کنسلٹنٹ موجود ہیں۔

تحریک التوا کے مطابق صوبے میں صرف 32 ہزار کینسر کے مریضوں کے لیے سہولیات موجود ہیں جب کہ ایک لاکھ 55 ہزار کینسر کے مریض اللہ کے آسرے پر زندگی گزار رہے ہیں۔ اسپتالوں میں کینسر کی تشخیص کرنے والی پٹ اسکین اور بون اسکین مشین بھی موجود نہیں ہے۔ حکومت سے اس معاملے پر سنجیدگی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

 


متعلقہ خبریں