شارجہ: پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل تھری) کے 15ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کی کامیابیوں کا تسلسل توڑ دیا۔
اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو ایونٹ کے پانچویں میچ میں آٹھ وکٹوں سے شکست دے دی۔ یونائیٹڈ نے مطلوبہ ہدف 18ویں اوور کی دوسری گیند پر پورا کر لیا۔
154 رنز کے ہدف کے تعاقب میں یونائیٹڈ اوپنرز میدان میں آئے تو پہلی وکٹ کی شراکت میں 104 رنز جوڑ دیے۔
اسلام آباد کی جانب سے لیوک رونکی نے 23 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے شاندار نصف سنچری مکمل کی۔
52 in only 23 balls by #Shikari
Best 50 of PSL? #UnitedWeWin #SherKiDhaar #DimaghSe #PSL2018 #IUvKK pic.twitter.com/QOAKWokuBZ
— Islamabad United (@IsbUnited) March 4, 2018
پہلے آوٹ ہونے والے کھلاڑی رونکی تھے۔ اوپنر بلے باز تین چھکوں اور دس چوکوں کی مدد سے 71 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے۔
لیوک رونکی نے پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن میں سب سے زیادہ اسکور بنانے والے ڈیوائن اسمتھ کا ریکارڈ بھی برابر کر دیا ہے۔
ڈیوائن اسمتھ اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کر رہے ہیں۔
.@ronchi04 put on a real show tonight, the United opener equaled Dwayne Smith's 71 as the highest score in the #HBLPSL 2018.
Ronchi roars! #SherKiDhaar pic.twitter.com/mbTdwdRplG— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 4, 2018
یونائیٹڈ کی دوسری وکٹ 117 کے مجموعی اسکور پر گری۔ حسین طلعت اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے کھیلتے ہوئے ایونٹ میں پہلی مرتبہ آؤٹ ہوئے۔
OUT! 13.4 Mohammad Amir to Hussain Talat
Watch ball by ball highlights at https://t.co/8PLk5bvJze#IUvKK #HBLPSL #Cricingif #PSL2018 pic.twitter.com/hmhr0EsA41— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 4, 2018
آل راؤنڈر کھلاڑی اس سے قبل کھیلے گئے چار میچز میں ناٹ آؤٹ رہے تھے۔
جین پال ڈومینی رنز بنانے میں کامیاب ہوئے۔
17ویں اوور میں 136 کے مجموعی اسکور پر بالر تیمل ملز نے آصف علی کا نہایت آسان کیچ ڈراپ کر کے میچ میں واپس آنے کا دوسرا چانس کھو دیا۔
اس سے پہلے 16ویں اوور میں بھی عثمان خان کی گیند پر آصف علی کا ہی کیچ بابر اعظم نے ڈراپ کر دیا تھا۔
میچ کے آغاز میں یونائیٹڈ کپتان مصباح الحق نے ٹاس جیت کر عماد وسیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
پہلے اننگ کا آغاز کرنے کنگز ٹیم میدان میں آئی تو پہلی وکٹ کی شراکت میں چھ رنز بنا سکے۔
اوپنر خرم منظور کے ساتھی بلے باز جو ڈینلے چار رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔
بابر اعظم میدان میں آئے تو خرم منظور کے ساتھ مل کر 101 رنز جوڑے۔ دوسری وکٹ خرم منظور کی گری۔ اوپنر بلے باز 51 رنز بنا کر فہیم اشرف کی گیند کا شکار ہو گئے۔ انہوں نے 44 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے ایک چھکا اور چھ چوکے اپنے ریکارڈ میں لکھوائے۔
OUT! 15.2 Faheem Ashraf to Khurram Manzoor
Watch ball by ball highlights at https://t.co/8PLk5bvJze#IUvKK #HBLPSL #Cricingif #PSL2018 pic.twitter.com/T7uNpgyrLm— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 4, 2018
خرم منظور نے پی ایس ایل کے کسی بھی سیزن کی پہلی نصف سنچری بنائی۔
First ever #HBLPSL 50 for @_khurrammanzoor, first 50 of HBLPSL 2018 for @babarazam258, #DeDhanaDhan in Sharjah #IUvKK pic.twitter.com/bNd0KPYvAn
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 4, 2018
کولن انگرام بھی میدان میں آتے اور جاتے دکھائی دیے۔
بابر اعظم بھی نصف سنچری مکمل کر کے حسین طلعت کی گیند کا شکار ہوئے۔ انہوں نے دو چھکوں اور تین چوکوں کی مدد سے 53 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 55 رنز بنائے۔
بابر اعظم نے پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن کی پہلی نصف سنچری اسکور کی۔
50 comes up for Babar Azam and 100 comes up for Karachi Kings!
Watch ball by ball highlights at https://t.co/8PLk5bvJze#IUvKK #HBLPSL #Cricingif #PSL2018 pic.twitter.com/Z5UYPkgSoz— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 4, 2018
پانچویں وکٹ روی بوپارا کی گری۔ بلے باز 126 کے مجموعی اسکور پر 8 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے۔
عماد وسیم دوہرے ہندسے پر پہنچتے ہی فہیم اشرف کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔ کپتان نے دس رنز کی اننگ کھیلی۔
آخری اوورز کھیلنے میدان میں آئے محمد رضوان نے ایک چھکے اور دو چوکوں کی مدد سے نو گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 21 رنزبنائے اور ناٹ آؤٹ رہے۔
اسلام آباد کی جانب سے فہیم اشرف نے تین کھلاڑیوں کو میدان سے باہر کی راہ دکھائی۔