شارجہ: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل تھری) کے 12ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کو جیت کے لیے 122 رنز کا ہدف دیا ہے۔
میچ کےآغاز میں لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر اسلام آباد کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ یونائیٹڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر 121 رنز بنائے۔
بحران میں گھری ٹیم قلندر کے بالرز نے یونائیٹڈ بلے بازوں کو بڑی اننگ کھیلنے سے روکے رکھا۔
اسلام آباد کی جانب سے لیوک رونکی اور صاحبزادہ فرحان اننگ کا آغاز کرنے میدان میں آئے تو رونکی بغیر کوئی اسکور بنائے فخر زمان کی گیند کا شکار ہوئے۔
یونائیٹڈ کی دوسری وکٹ 18 کے مجموعی اسکور پر گری جب فرحان چھ رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔
کپتان مصباح الحق میدان میں آئے تو ڈیبیو بالز سلمان ارشاد کے پہلے اوور کی پہلی گیند پر وکٹ سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
Dream start for @lahoreqalandars's Salman Irshad.
#KashmirBanaQalandar pic.twitter.com/ZgLJtWb8zk— Zeeshan Ahmed (@mrsportsjourno) March 2, 2018
کپتان کو آؤٹ کر کے بالر سلمان ارشاد نے کرئیر کی پہلی وکٹ اپنے نام کی۔
Salmaaaan Irshaaaad! Remember the name! Picks the great misbah-ul-haq in his first ball! Wow wow wow! What a start to his PSL career #KashmirBanaQalandar 🏏
— 🏏 (@MEEEERUU) March 2, 2018
مصباح یونائیٹڈ کی جانب سے آؤٹ ہونے والے تیسرے بلے باز تھے۔ انہوں نے دس گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے صرف چار رنز بنائے۔
چوتھی وکٹ سمیت پاٹیل کی گری۔ انہوں نے نو رنز بنائے۔ اس دوران ٹاپ آرڈر بلے باز جین پال ڈومینی نے میدان سنبھالے رکھا۔
آصف علی ڈومینی کا ساتھ دینے کو میدان میں آئے تو مجموعے میں 16 رنز کا اضافہ کر پائے اور یاسر شاہ کی گیند کا شکار ہو گئے۔
جے پی ڈومینی 34 رنز بنا کر یاسر شاہ کی ہی گیند کا تیسرا شکار بنے۔ ڈومینی 70 کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہونے والے چھٹے کھلاڑی تھے۔
Great bowling spell @Shah64Y 4-0-20-3 #DamamDamMast#LQvIU #HBLPSL pic.twitter.com/nFUoE7AiOD
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 2, 2018