مسلم لیگ ن کے خلاف سازشیں کرنے والوں کو مایوسی ہوئی، رانا ثنا اللہ

فوٹو: فائل


لاہور:مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ سینیٹ کے ضمنی انتخابات یہ ثابت کرتے ہیں کہ مسلم لیگ ن نواز شریف کی قیادت میں متحد ہے۔

لاہور میں سینیٹ کے ضمنی انتخاب کے نتائج کے بعد رانا ثنا اللہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کچھ لوگوں کو غلط فہمی تھی کہ ن لیگ میں انتشار ہوگا۔ ہم نے جموریت کا راستہ اور عوامی بالادستی روکنے والوں کو پیغام دے دیا ہے۔

انہوں واضح کیا کہ اراکین اسمبلی نے ووٹ کاسٹ کرکے ایک بار پھر نواز شریف پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ مسلم لیگ ن کے 310 اراکین اسمبلی ہیں اور امیدوار کو 309 ووٹ ملے ہیں جب کہ ہمارے چار اراکین اسمبلی کسی وجہ سے ووٹ ڈالنے نہیں آئے تھے۔

رانا ثنا اللہ نے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ہم ختم نبوت پر یقین رکھتے ہیں، بلاوجہ ہمیں اس مسئلے میں ملوث کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ الزامات لگانے والوں کو غلط فہمی تھی کہ ہمیں 30، 40 ووٹ کم ملیں گے، ن لیگی ووٹرز کو اردو آتی ہے اور ان میں کوئی فنی خرابی بھی نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر اسد اشرف مخلص سیاست دان اور شہید کارکن کے بھائی ہیں۔


متعلقہ خبریں