لاہور: ن لیگ کے سینیٹر نہال ہاشمی کی نااہلی کے بعد خالی ہونے والی نشست پر آزاد امیدوار اسد اشرف کامیاب ہو گئے۔
ہم نیوز کے مطابق انتخابی کمیشن نے تصدیق کی ہے کہ اسد اشرف نے 298 ووٹ حاصل کئے ہیں۔
تحریک انصاف کی امیدوار اور ق لیگ کی حمایت حاصل کرنے والی ڈاکٹر زرقا 38 ووٹ حاصل کر سکیں۔
الیکشن کمیشن نے جمعرات کی شام جاری کردہ تفصیل میں بتایا کہ سینیٹ نشست کے ضمنی انتخانب میں کل 350 ووٹ کاسٹ کئے گئے۔
پنجاب اسمبلی میں سینیٹ کے ضمنی انتخاب کے دوران ڈالے گئے ووٹوں میں سے 12 مسترد ہوئے۔
سینیٹ کے ضمنی انتخاب کے لئے پنجاب اسمبلی ہال کو ہی پولنگ اسٹیشن قرار دیا گیا تھا۔
ن لیگ کی جانب سے ضمنی انتخاب کے لئے امیدوار مقرر کئے گئے اسد اشرف، نواز شریف کی نااہلی کے بعد آزاد امیدوار قرار دے دیے گئے تھے۔
انتخابی کمیشن کا کہنا تھا کہ اسداشرف کو سینیٹ کے لئے ٹکٹ نواز شریف نے بطور پارٹی صدر جاری کیا تھا، ان کے نااہل ہونے کے بعد تمام فیصلے بھی کالعدم ہو چکے ہیں۔