اسٹاک مارکیٹ:ایک ہفتے میں 963 پوائنٹ کا اضافہ

اسٹاک ایکسچینج ( stock exchange)

کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں رواں ہفتے کاروباری سرگرمیاں کافی تیز رہیں اور پانچ دن میں 963 پوائنٹ کا اضافہ ہوا۔

جمعے کے روز جب مارکیٹ کھلی تو ہنڈرڈ انڈیکس 32 ہزار 752 پر تھا اور پہلے سیشن میں مارکیٹ اتار چڑھاؤ کا شکار رہی۔

نماز جمعہ کے لیے وقفے سے قبل مارکیٹ میں 115 پوائنٹ کا اضافہ ہوا۔

اسکرین شاٹ

دوسرے سیشن میں بھی کاروباری حضرات کافی متحرک رہے اور انڈیکس میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آیا۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز 144,623,170 شیئرز کا لین دین ہوا جن کی مالیت 6,468,442,786 پاکستانی روپے رہی اور 281 پوائنٹ کے اضافے سے انڈیکس33,033.32 تک پہنچ گیا۔

گزشتہ روز بھی مارکیٹ میں کافی تیزی رہی اور انڈیکس میں388 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

رواں ہفتے کے ابتدائی دو دنوں میں بھی کا مارکیٹ میں خاصی تیزی رہی، سوموار اور منگل کے روز مجموعی طور پر183 پوائنٹ کا اضافہ ہواتھا۔

 


متعلقہ خبریں