دبئی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل تھری) کے ساتویں میچ میں کراچی کنگز کے خلاف پشاور زلمی کی بیٹنگ جاری ہے۔ زلمی بلے باز ڈیوائن اسمتھ نے نصف سنچری مکمل کر لی ہے۔
اسمتھ نےپانچ چھکوں اور چارچوکوں کی مدد سے 43 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے نصف سنچری کی۔
میچ کے آغاز میں زلمی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو غلط ثابت ہوا۔
کنگز بالر کے سامنے زلمی بیٹسمین جم کر نہ کھیل سکے اور ایک کے بعد ایک پویلین لوٹتے رہے۔
OUT! 11.3 Mohammad Irfan to Dwayne Smith, Ibtisam Sheikh (run out)!
Watch ball by ball highlights at https://t.co/HH9HDxEsZX#KKvPZ #HBLPSL #Cricingif #PSL2018 pic.twitter.com/dLjwDFE0BK— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 25, 2018
زلمی کی جانب سے تمیم اقبال اور کامران اکمل میدان میں آئے تو خاطرخواہ کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکے۔
کامران اکمل ایک چھکے اور دو چوکوں کی مدد سے 14 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔
OUT! 13.4 Ravi Bopara to Dwayne Smith, Darren Sammy (run out)!
Watch ball by ball highlights at https://t.co/HH9HDxEsZX#KKvPZ #HBLPSL #Cricingif #PSL2018 pic.twitter.com/RBLihnjIk7— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 25, 2018
دوسری وکٹ 27 کے ٹوٹل پر گری۔ اوپنر بلے باز تمیم اقبال گیارہ رنز بنا کر محمد عامر کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔
ڈیوائن سمتھ میدان میں آئے تو کنگز بالر کے سامنے مزاحمت کرتے ہوئے 71 اسکور بنائے۔
زلمی کی جانب سے محمد حفیظ سات، حارث سہیل ایک، ابتسام شیخ دو، ڈیرن سیمی دو، کرس جورڈن ایک اورعمید آصف سات رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔