عمران خان کے لیے خانہ کعبہ کا خصوصی دروازہ کھول دیا گیا، نوافل کی ادائیگی

سرکاری ملازمین کے مسائل: وزیراعظم نے کمیٹی تشکیل دے دی

فوٹو: فائل


ریاض: وزیراعظم عمران خان کے لیے خانہ کعبہ کا خصوصی دروازہ کھول دیا گیا جہاں انہوں نے اپنے وفد میں شامل افراد کے ہمراہ نوافل کی ادائیگی کی۔ نوافل کی ادائیگی کے بعد وفد نے امت مسلمہ اور ملک کی سلامتی، امن و استحکام کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔

ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور ان کے وفد میں شامل افراد نے نوافل کی ادائیگی کے دوران امت مسلمہ اور ملکی سلامتی، امن و استحکام کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔ خانہ کعبہ کے کلید بردار اور حرم کی انتظامیہ نے وزیراعظم اور ان کے وفد میں شامل اراکین کو آب زم زم، کھجور اور قہوہ پیش کیا۔

سعودی عرب کا مسئلہ کشمیر پر پاکستان کی حمایت کا اعادہ

وزیراعظم نے اپنے وفد میں شامل دیگر اراکین کے ہمراہ رات گئے عمرے کی سعادت بھی حاصل کی۔ خانہ کعبہ کے کلید بردار اور حرم انتظامیہ کے اراکین نے وفد کی آمد پر آب زم زم، کھجور اور قہوہ پیش کیا۔

ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم آج جمعہ کی نماز خانہ کعبہ میں ادا کرنے کے بعد مدینہ منورہ روانہ ہو جائیں گے جہاں وہ روضہ رسولﷺ پہ حاضری دیں گے اور مسجد نبوی میں نماز ادا کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان کا دورہ امریکہ یا چومکھی لڑائی ؟

طے شدہ پروگرام کے تحت وزیراعظم عمران خان اور ان کے وفد میں شامل افراد آج مدینہ منورہ سے امریکہ کے لیے روانہ ہو جائیں گے جہاں وہ امریکی صدر دونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کرنے کے علاوہ عالمی رہنماؤں سے بھی ملاقات کریں گے۔

وزیراعظم دو روزہ دورے پر گزشتہ روز سعودی عرب پہنچے تھے جہاں ان کی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سمیت دیگر اہم اعلیٰ حکومتی شخصیات سے ملاقاتیں ہوئی ہیں۔


متعلقہ خبریں