دبئی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) تھری کے پانچویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کو بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔
دونوں ٹیموں کے مابین میچ کا آغاز کچھ دیر بعد کیا جائے گا۔
دونوں ٹیمیں اپنے پہلے میچ میں شکست کا سامنا کر چکی ہیں۔ گزشتہ روز کراچی کنگز نے کوئٹہ کو 20 رنز سے شکست دی تھی۔ دوسری طرف لاہور قلندرز کو ملتان سلطانز کے ہاتھوں 43 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
ٹیموں پر ایک نظر
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سرفراز احمد کی قیادت میں میدان میں اترے گی۔ کوئٹہ کے اسکواڈ میں کیون پیٹرسن، ریلے روسو، اسد شفیق، سعد علی، رمیز راجا، جیسن رائے، سعود شکیل، عمر امین، محمد نواز، جوفرا آرکر، جان ہیسٹنگ، شین واٹس، انور علی، محمد اعظم خان، حسن خان، میر حمزہ، راشد خان، راحت علی، فراز احمد، کرس گرین اور بین لافلین شامل ہیں۔
لاہور قلندرز:
نیوزی لینڈ کے کھلاڑی برینڈن میکلم لاہور قلندرز کی قیادت کریں گے۔ قلندرز اسکواڈ میں کیمرون ڈیلپرٹ، فخر زمان، سہیل اختر، کرس لین(انجری کے باعث میچ سے باہر)، عامر یامین، بلاول بھٹی، بلال آصف، اینٹن ڈیویچ، عمر اکمل، گلریز صدف، سہیل خان، سنیل نارائن، یاسر شاہ، غلام مدثر، مچل مینگلنگن، رضا حسن، مستفظرالرحمان، شاہین آفریدی، عمران خان اور دینیش رام دین شامل ہیں۔