نمرتا کی پراسرار ہلاکت، ساتھی طالب علم شامل تفتیش،روم میٹس نے ہاسٹل چھوڑ دیا


لاڑکانہ:آصفہ ڈینٹل کالج کی طالبہ  نمرتا کی پراسرار ہلاکت  کے بعد آج اس  کی روم اور سائیڈ روم میٹس نے ہاسٹل چھوڑ دیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نمرتا ہلاکت کیس کے بعد متعدد والدین نے اپنی بچیوں کو چانڈکا اور ڈینٹل کالج کےکیمپس سے واپس بلوا لیا ہے۔

ادھر  ڈی آئی جی عرفان بلوچ کے بلانے کے باوجو نمرتا کے لواحقین نے آنے سے انکار دیا ہے۔ نمرتا  کے لواحقین نے اس واقعہ سے متعلق پرویژنل رپورٹ مسترد کی تھی۔
دوسری طرف  نمرتا کی پراسرار ہلاکت کے بعد پولیس کی جانب سے جیو فینسنگ، اور نمرتا کے موبائل فون کی فرانزک  جانچ پڑتال کی جاری ہے ۔ تاہم ذرائع کے مطابق  نمرتا کا موبائل آئی فون ایکس ڈی کوڈ نہیں ہو رہا۔

یہ بھی بتایا گیاہے کہ  نمرتا  کے ٹیلی فون  کال ریکارڈز سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ اس نے  سب سے زیادہ کالز  اپنے ایک میل کلاس فیلو کو کیں۔ پولیس نے اس کلاس فیلو کو بھی شامل تفتیش کرلیا ہے ۔

نمرتا کی کلاس فیلوز نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بتایا کہ جس طالب علم کو شامل تفتیش کیا گیاہے وہ  بی بی آصفہ ڈینٹل کالج  میں بی ڈی ایس کا سب سے ہونہارطالب علم ہے۔ وہ  3 سال سے پوزیشن ہولڈر اور نمرتا کا بہترین دوست تھا وہ آپس میں ہر معاملہ ڈسکس کرتے تھے۔

طلبہ نے یہ بھی بتایا کہ  نمرتا مذکورہ طالب علم  کا کوئی افیئر نہیں تھا وہ دونوں سوشل ورکرز اور نہایت اچھے دوست تھے،یہ بھی بتایا گیاہے کہ اس طالب علم کے موبائل فون سے چند برقی پیغامات ڈیلیٹ(ضائع) کئے گئے ہیں ان سے متعلق پوچھ گچھ جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیے: لاڑکانہ :ہاسٹل کے کمرے سے طالبہ کی نعش برآمد،ورثا کا پوسٹ مارٹم کرانے کا اعلان

پراسرار طور پر ہلاک ہونے والی طالبہ نمرتا کی آخری رسومات ادا کردی گئیں


متعلقہ خبریں