یوم یکجہتی کشمیر: پاکستان کے چھوٹے بڑے شہروں میں ریلیاں


اسلام آباد سمیت پاکستان کے چھوٹے بڑے شہروں اور قصبوں میں مقبوضہ کشمیر کے باسیوں سے اظہار یکجہتی کے حوالے سے ریلیاں نکالی گئیں۔

مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے لوگوں کی ایک کثیر تعداد گھروں، تعلیمی اداروں اور دفاتر سے  سڑکوں پر نکل ائی۔ ریلیوں کے شرکاء  بینرز، پلے کارڈز، پاکستانی اورآزاد کشمیر کا پرچم اٹھا ئے  بھارت کے خلاف اور کشمیر کی بھارتی تسلط سے آزادی کی حمایت میں شدید نعرے بازی کی۔

کشمیر سے اظہاریکجہتی  والے بینرز اور پلے کارڈز پربھارت کی جانب سے مقبوضہ جموں و کشمیرمیں ہونے والے ظلم و ستم کے خلاف اور عالمی برادری کو مسئلہ کشمیر کے معاملے پر اپنا کردار ادا کرنے کے متعلق نعرے درج تھے۔

مختلف ریلیوں کے  شرکاء نے بھارت کے خلاف اور کشمیر بنے گا پاکستان کے فلک شگاف نعرے بھی لگائے۔

12 بجے سے 12:30 تک تمام ملکی ایئرپورٹس پر کسی طیارے نے ٹیک آف نہیں کیا، جبکہ  موٹروے اور دیگر شاہراہوں  کو ہر قسم کی ٹریفک  کے لیے علامتی طور بند کردیا گیا۔

اسلام آباد اور صوبائی دارالحکومتوں اور دیگر شہروں میں ٹھیک بارہ بجے  شاہراہوں پرٹریفک سگنل بند کردیئے گئے اور کشمیریوں سے یکجہتی کیلئے سائرن بجا دئیے گئے۔

کشمیری عوام سےاظہار یکجہتی کے لئے  پشاور، اسلام آباد اور لاہورموٹروے  پر تمام ٹول پلازہ اور سروس ایریاز میں مختلف تقاریب کا انعقاد کیا گیا۔

وفاقی دارالحکومت میں پارلیمنٹ ہاؤس، دفتر خارجہ، تمام وفاقی اداروں، سرکاری اور غیر سرکاری تعلیمی اداروں اور اسپتالوں میں میں مقبوضہ کشمیر کے باسیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے تقریبات منعقد ہوئیں اور ریلیاں نکالی گئیں۔

اسکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں کے طلبہ کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے سڑکوں پر نکلے اور بھارت کے خلاف نعرے بازی کی۔

دفتر خارجہ  نے مقبوضہ کشمیر کے عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلی کا انعقاد کیا ۔ ریلی کی قیادت سیکریٹری خارجہ سہیل محمود نے کی۔ وفاقی دارولحکومت میں  یوم یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے پارلیمنٹ ہاؤس میں بھی خصوصی تقریب ہوئی۔ اراکین پارلیمنٹ اورملازمین   نے احتجاجی ریلی میں شرکت کی۔ پارلیمنٹ میں پاکستان اور کشمیر کا قومی ترانے بھی بجائے گئے۔

وزیر مملکت علی محمد خان، معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان سمیت پارلیمینٹرینز کی بڑی تعداد نے  کشمیریوں سے یکجہتی کے حوالے سے ایک تقریب میں شریک کی۔

کشمیریوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے لئے اسلام آباد ائیر پورٹ پر ملی نغمے بجائے گئے، اور کشمیریوں کی حمایت میں بینز آویزان کیے گئے۔

اسلام آباد ائیر پورٹ پر قومی ترانہ پڑھا گیا، اور کشمیریون کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے جہازوں کی ٹیک آف کو روکا گیا۔ کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرون سے آئیر پورٹ گونج اٹھا۔

قومی ادارہ صحت اسلام آباد  میں مقبوضہ  کشمیر کے باسیوں سے  اظہار یکجہتی کے لیے ریلی نکالی گئی۔ ریلی میں این آئی ایچ کے سینکڑوں ملازمین اور افسران نے شرکت کی۔ ریلی کی قیادت ایگزیکٹو ڈائریکٹر میجر جنرل عامر اکرام نے کی۔

 

اس موقع پر عامر اکرام  نے کہاکشمیر کی آ زادی پوری پاکستانی قوم کی مشترکہ آ واز ہے۔ہم کشمیر پر بھارتی مظالم اور کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے استحصال کی پر زور مذمت کرتےہیں۔

میجر جنرل عامر اکرام نے کہا کہ ہماری افواج بہترین انداز میں اپنی ذمہ داری ادا کر رہی ہیں،تمام پاکستانیوں کو کشمیر سے اظہار یکجہتی کی تقریبات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہئے۔

ملک بھرکی طرح کوئٹہ، پسنی، تربت، گوادر سمیت بلوچستان کے مختلف شہروں میں لوگوں کی ای بڑی تعداد اور سیکڑوں اسکول اور کالج کے طلباء نے کشمیریوں سے یکجہتی کے لیے ریلیاں نکالیں۔

کوئٹہ میں وزیر اعلیٰ جام کمال کی قیادت میں صوبائی اسمبلی کی بلڈنگ سے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلی نکالی گئی۔ لوگوں اور طلبہ کی کثیر تعداد نے ریلی میں شرکت کی۔

گوادر میں ریلی گرلز ہائی اسکول سے برآمد ہوئی۔  ریلی کے شرکاء کا ہسپتال روڈ اور میرین ڈرائیو پر مارچ اور بھارت کے خلاف شدید نعرے بازی کی

لاہور میں  ٹھیک بارہ بجے شاہراہوں پرٹریفک سگنل بند کردیئے گئے اور کشمیریوں سے یکجہتی کیلئے سائرن بجا دئیے گئے۔

لاہور میں یوم یکجہتی کشمیر ریلی وزیر اطلاعات پنجاب میاں اسلم اقبال کی زیر قیادت مال روڑ سے چئیرنگ کراس  تک نکالی گئی۔ سیکرٹری اطلاعات و ثقافت راجہ جہانگیر انور اور ڈی جی پی آر کے افسران و ملازمین  نے بھی ریلی میں شرکت کی۔
صوبائی وزرا، تاجر برادری، وکلاء، طلباء سمیت لوگوں کی کثیر تعداد نے ریلی میں شرکت کی اور شرکاء نے بھارت کے خلاف شدید نعرہ بازی کی۔

گورنر پنجاب چوہدری سرور اور صدر پی ٹی آئی پنجاب اعجاز چوہدری   نے بھی ریلی می شرکت کی۔  کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے  وزیر اعلیٰ عثمان بزدار مال روڈ  پرریلی میں شریک  ہوئے۔


شہریوں  نے گاڑیوں سے نکل کر کشمیریوں کے حق میں احتجاج اور کشمیری پرچم ہاتھوں میں تھامیں کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے لگائے۔

سی سی پی او لاہور کی ہدایت پر پولیس ہیڈکوارٹرز کے سٹاف کی ریلی۔ کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کی ریلی کی قیادت ایس ایس ایس پی ایڈمن اطہر وحید نے کی۔ پولیس افسروں اور جوانوں  نے پاکستان ذندہ باد اور کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے لگائے۔

ریلی میں سی سی پی او آفس کے تمام افسر اور جوان شریک۔ پرجوش نعروں میں عوام بھی شامل ہوگئے۔

نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں سے یکجہتی کے اظہار کے لیے افسران اور ملازمین نے سکول کے بچوں کے ساتھ مل کر ریلی کا انعقاد کیا۔ ریلی کا آغاز قومی ترانہ اور پھر کشمیر کے ترانے سے ہوا۔

 

گلگت  میں مقبوضہ کشمیر کے باسیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے گھڑی باغ سے ریلی نکالی گئی۔ ریلی میں وزرا، طلبہ ،سول سو سائٹی کے افراد اور عوام کی بڑی تعداد نے شریک کی۔ صوبائی وزیر حیدر خان بھی ریلی میں شریک ہوئے۔  ریلی کت شرکاء کا نریندر مودی اور بھارت کے خلاف شدید نعرہ بازی۔

سکھر میں یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں ریلیاں نکالی گئیں۔ اس موقع پر مسافر ٹرینوں کو بھی روک دیا گیا۔ روہڑی اسٹیشن پر لاہور جانے والی شاہ حسین ایکسپریس کو روک دیا گیا۔

راولپنڈی میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کی تقریب ڈی سی آفس  اور لال حویلی کے باہر ہوئی۔ ہزاروں کی تعداد میں شہریوں  اور طلبہ نے ریلی میں شرکت کی۔ مظاہرین نے کشمیر کے حق میں اور بھارت کے خلاف نعرہ بازی کی۔

لال حویلی کے باہر کشمیر سے یکجہتی کیلئے عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ جلسہ کے شرکا نے ہاتھوں میں پاکستانی اور کشمیری پرچم اٹھا  رکھے تھے۔ شرکاء کی بھارت اور مودی کے خلاف بھرپور نعرے بازی۔

احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ریلوے کے وزیر شیخ رشید احمد نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی ایک چھوٹی سی کال پر یہاں جمع ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لاکھوں لوگ اپنے ملک کا دفاع کرینگے۔

ان کا کہنا تھا کہ مودی نے سمجھا تھا شائد یہ قوم سوئی ہوئی یے اسکا کوئی وارث نہیں، ہندوستان نے پانچ دھماکے کئے ہم نے چھے کر دیے۔

شیخ رشید نے کہا کہ ہندوستان نے دوسری غلطی کشمیر کی حیثیت کو ختم کرکے کی گئی۔ آج کشمیر میں دوا نہیں ہے بھارت مسلمانوں کی نسل کشی چاہتا ہے۔

بحریہ ٹاؤن انتظامیہ نے بھی کشمیریوں سے  اظہار یکجہتی کے لیے راولپنڈی بحریہ ٹاون فیز 8 کلاک ٹاور پر ریلی نکالی گئی۔ بحریہ ٹاؤن کے ہزاروں رہائشی اور ملازمین  کاکشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلی میں شرکت کی۔

مظفرآباد سمیت آزاد جموں و کشمیر کے چھوٹے بڑے شہروں میں مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام کے حق میں ریلیا نکالی گئیں۔ طلبہ، وزراء، تاجر، وکلاء اور سول سوسائٹی کے افراد کی ای کثیر تعداد نے ریلیوں میں شرکت کی۔

شرکاء نے بھارت اور مودی کے خلاف  اور کشمیر کی بھارتی تسلط سے آزادی کی حمایت میں شدید نعرے بازی کی۔

 

کراچی میں وزیر اعلیٰ سید مراد علی شاہ، صوبائی وزرا، گورنر سندھ عمران اسماعیل اور دیگر رہنماؤں نے مختلف ریلیوں کے قیادت کی۔

کراچی میں طلبہ، وکلاء، سول سوسائٹی اور دیگر تنظیموں نے بھی کشمیریوں  کی حمایت میں ریلیاں نکالیں۔ شرکاء نے مودی اور بھارتی حکومت کے خلاف اور کشمیر کی آزادی کے حق میں شدید نعرے بازی۔

کراچی میں  مظلوم کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے سلسلے میں قومی ائیر لائن کے ملازمین اور کارکنوں  نے  پی آئی اے ہیڈ آفس میں تقریب منعقد کی.

شرکا سے خطاب کرتے ہوئے صدر و سی ای او پی آئی اے ایئر مارشل ارشد ملک نے کہا کہ جد وجہد آذادی کشمیر میں ہم پوری طرح قوم کے ساتھ ہیں اور ہر طرح کی قربانی دینے کو تیار ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: افسوس ہے مسلمانوں پر ظلم ہو تو عالمی برادری خاموش رہتی ہے، عمران خان


متعلقہ خبریں