میئر کراچی نے سندھ حکومت کو مالی مدد کے لئے خط لکھ دیا

کراچی کو ایک طرف رکھیں تو دیکھتا ہوں کہ سندھ کیسے چلتا ہے؟ وسیم اختر کا چیلنج

کراچی: میئرکراچی وسیم اختر نے سندھ حکومت کو مالی مدد کے لئے خط لکھ دیا ہے۔ خط میں درخواست کی گئی ہے کہ کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) کو ماتحت محکموں کو ادائیگی کے لئے 2ارب 55 کروڑ سے زائد رقم درکار ہے۔ 

میئر کراچی نے سیکریٹری بلدیات  سندھ کو  خط میں جلد از جلد مذکورہ رقم فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

مئیر کراچی کی طرف سے لکھے گئے خط میں کہا گیاہے کہ 3994ریٹائرڈملازمین کو پینشن اورپروویڈنٹ فنڈ دینے کے پیسے نہیں ہیں۔سال 2014سے ریٹائرڈ ملازمین کو مالی بحران کی وجہ سے ادائیگیاں کرنے سے قاصر ہیں۔

سید وسیم اختر نے لکھا ہے کہ کے ایم سی کے 1744، ڈی ایم سی ساؤتھ کے606 ،ڈی ایم سی ایسٹ کے 368 ، ڈی ایم سی ویسٹ کے 320 اور ڈی ایم سی سینٹرل کے 450 ریٹائرڈ ملازمین کو واجبات ادا کرنے ہیں۔

اسی طرح یہ بھی لکھا گیاہے کہ ڈی ایم سی ملیرکے 99 ، ڈی ایم سی کورنگی کے 275اورڈسٹرکٹ کونسل کے 26ملازمین کو بقایاجات ادا کرنے ہیں۔

مئیر کراچی کی طرف سے لکھے گئے خط کے مطابق کے ڈی اے کے 32 ،کے ایم ڈی سی کے 11 ، ایس سی یوجی کے 62اورکراچی واٹربورڈ کا 01 ملازم بقایاجات سے محروم  ہے۔

خط کی کاپی ویراعلی سندھ سید مراد علی شاہ اور سیکرٹری خزانہ سندھ  سمیت دیگر متعلقہ حکام کو بھی بھیجی گئی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:میئر کراچی کی سندھ حکومت کو ٹیکس نہ دینے کی اپیل


متعلقہ خبریں