حزب اختلاف کی اے پی سی، وفود کی آمد شروع

شہباز شریف کمر درد کے باعث شریک نہیں ہوں گے، مریم اورنگزیب

مقبوضہ کشمیر، حزب اختلاف کی حکومتی پالیسیوں پر تشویش

فوٹو: فائل


اسلام آباد: جمیعت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی صدارت میں حزب اختلاف کی جماعتوں کی کل جماعتی کانفرنس (اے پی سی) آج اسلام آباد میں ہوگی جس کے لیے وفود کی آمد شروع ہوگئی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق کانفرنس کے دوران مقبوضہ کشمیر اور حکومت کے خلاف مشترکہ احتجاجی حکمت عملی اور سینٹ انتخابات کے بعد سے پیدا ہونے والی صورت حال پر غور ہوگا۔

قائد حزب اختلاف شہباز شریف کانفرنس میں کمر میں درد کی وجہ سے  شرکت نہیں کرسکیں گے۔

مزید پڑھیں: مولانا فضل الرحمان نے بلاول بھٹو اور شہباز شریف سے وقت مانگ لیا

اے پی سی میں حزب اختلاف کی جماعتیں مشترکہ طور پر آئندہ کی حکمت عملی طے کریں گے۔

اے پی سی میں بلاول بھٹو، اسفند یار ولی، میر حاصل بزنجو، آفتاب شیرپاؤ کی شرکت کا امکان ہے۔

اجلاس میں اپوزیشن اتحاد کو برقرار رکھنے کی کوششوں پر زور دیا جائے گا۔

ادھر ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ قائد شہباز شریف کمر میں درد کی وجہ سے  شرکت نہیں کرسکیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ یوم جشن آزادی پر کمر میں چوٹ لگنے کی وجہ سے شہباز شریف کو ڈاکٹر نے مکمل آرام کی ہدایت کی ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ پارٹی کے سینئر قائدین پر مشتمل وفد اے پی سی میں شرکت کرے گا۔


متعلقہ خبریں