عمران خان نے ن لیگ کی وکٹ گرا دی


اسلام آباد: سابق وزیر مملکت برائے خزانہ عمر ایوب مسلم لیگ ن چھوڑ کر تحریک انصاف میں شامل ہو گئے ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق عمر ایوب نے عمران خان سے ملاقات کر کے تحریک انصا ف میں باضابطہ شمولیت کا اعلان کیا۔

ملاقات میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک، فواد چوہدری، جہانگیر ترین اور علیم خان بھی شریک تھے۔

اس موقع پر عمر ایوب نے تحریک انصاف کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

پی ٹی آئی سربراہ عمران خان نے عمر ایوب کا تحریک انصاف میں شمولیت پر خیر مقدم کیا اور انہیں پارٹی پرچم بھی پیش کیا۔


متعلقہ خبریں