’بھارت مقبوضہ کشمیر سے توجہ ہٹانے کے لیے لائن آف کنٹرول پر کچھ بھی کر سکتا ہے‘


راولپنڈی: پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر سے توجہ ہٹانے کے لیے لائن آف کنٹرول پر کچھ بھی کر سکتا ہے۔

انہوں نے یہ بات لائن آف کنٹرول کے دورے کے وقت کہی، آرمی چیف نے عید بھی باغ سیکٹر میں جوانوں کے ساتھ منائی اور عید نماز ادا کی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے کوششوں کا آغاز کیا ہے، ہم بھارت کو مقبوضہ کشمیر میں جرائم چھپانے کا موقع فراہم نہیں کریں گے۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ  ہمارا مذہب امن سکھاتا ہے لیکن ساتھ ہی سچ کے ساتھ کھڑا ہونا اور قربانی دینا بھی سکھاتا ہے، ہم اپنے کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جتنا وقت لگے یا جسقدر بھی کوششیں کرنی پڑیں، ہم اس چیلنج کو انشااللہ پورا کریں گے۔


متعلقہ خبریں