شہباز شریف کے صاحبزادے سلمان شہباز کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

سلمان شہباز 10 اکتوبر کو نیب میں طلب

لاہور کی احتساب عدالت نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور سابق وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کے صاحبزادے سلمان شہباز کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے۔ 

عدالت نے سلمان شہباز کو گرفتار کر کے 10 اگست کو پیش کرنے کا حکم دے دیاہے۔ قومی احتساب بیورو(نیب) لاہور نے سلمان شہباز کی جائیداد ضبط  کرنے کی کارروائی کےلئے عدالت سے رجوع کر رکھا ہے۔

نیب لاہور نےقومی احتساب بیورو کے پراسیکیوٹر حافظ اسداللہ اور حارث قریشی ایڈووکیٹ کی وساطت سے احتساب عدالت میں درخواست دائر کی۔

نیب نے اپنی درخواست میں مؤقف اختیار کیاہے کہ منی لانڈرنگ کیس میں سلمان شہباز کے لیے 6 دفعہ کال اپ نوٹس جاری کیے گئے مگر انہوں نے اس ضمن میں نیب کے سامنے پیش ہونے کے لئے رضامندی ظاہر نہیں کی اور نہ ہی نیب کے کال اپ نوٹس کا جواب دیا گیاہے۔

قومی احتساب بیورو کی طرف سے عدالت کو آگاہ کیا گیاکہ چیئرمین نیب نے سلمان شہباز کی گرفتاری کے لیے وارنٹ جاری کر رکھے ہیں مگر وہ ملک سے باہر فرار ہو چکے ۔

نیب نےاستدعا کی ہے کہ عدالت سلمان شہباز کی جائیداد ضبط کرنے کی کارروائی شروع کرنے کا حکم دے۔

عدالت نے سلمان شہباز کے ناقابل ضمانت ورنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے انہیں 10اگست کو عدالت کے سامنے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

یہ بھی پڑھیے: نیب کاشہباز شریف خاندان کو اربوں روپے منتقل ہونے کے شواہد حاصل کرنیکا دعویٰ


متعلقہ خبریں