سائنسدانوں نے دماغ کے ذریعے کنٹرول ہونے والی ویڈیو گیم بنا لی

دماغ سے کنٹرول کرنے والی ویڈیو گیم بنا لی گئی

سوئٹزرلینڈ میں محققین کے ایک گروہ نے نقل و حرکت سے معذور افراد کے لئے ایسی ٹیکنالوجی تخلیق کی ہے جس کے ذریعے وہ محض اپنی دماغی قوت سے ویڈیو گیمز کھیل سکیں گے۔

ایک رپورٹ کے مطابق اس ٹیکنالوجی کا بنیادی مقصد ایسا نظام قائم کرنا ہے جس کے ذریعے مذکورہ بالا افراد اپنی ویل چیئر کو ذہنی طور پر کنٹرول کر سکیں۔

اس پروگرام کا نام ’برین ڈرائیور‘ رکھا گیا ہے اور اسے مفلوج افراد پر آزمایا جا رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایک کار حادثے میں معذور ہونے والے سیموئل کونز اس ٹیکنالوجی کی بدولت صرف ذہنی قوت کے ذریعے ویڈیو گیم میں گاڑی کو مختلف رخ پر موڑنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

اس حوالے سے ان کا کہنا ہے کہ میرے دماغ اور انگلیوں کا آپس میں رابطہ بالکل ختم ہے، گاڑی کو موڑنے کے لئے مجھے بہت دھیان لڑانا پڑتا ہے جیسے میں اپنے ذہن سے انگلی کو حرکت دے رہا ہوں۔

سائنسدانوں کے مطابق وہ ایسی ٹیکنالوجی لانا چاہتے ہیں جس کے تحت معذور افراد محض اپنے دماغی سگنلز کے ذریعے ویل چیئر کو کنٹرول کر سکیں۔


متعلقہ خبریں