دورہ امریکہ پر وزیراعظم کا لباس موضوع بحث

ٹرمپ جنگوں پر یقین نہیں رکھتے، وزیراعظم

فائل فوٹو


اسلام آباد: دورہ امریکہ کے دوران وزیراعظم عمران خان کے نئے لباس پر تنازع کھڑا ہوگیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات کے دوران وزیراعظم کا گہرے نیلے رنگ کی شلوار قمیض اور ویس کوٹ پر مبنی نیا لباس بھی توجہ کا خاص مرکز رہا۔

میڈیا رپورٹس میں کہا گیا کہ وزیراعظم نے لباس ایک بوتیک سے تیار کروایا تاہم معاون خصوصی زلفی بخاری نےاس دعوے کو رد کردیا اور بتایا کہ یہ سوٹ خاتون اول بشریٰ بی بی نے مقامی درزی سے تیار کروایا۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم عمران خان کامیاب دورہ امریکہ کے بعد وطن پہنچ گئے

زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے سادہ شلوار قمیض کے لیے کبھی کسی ڈیزائنر میں دلچسپی نہیں لی۔

انہوں نے ٹویٹ کیا کہ خاتون اول ہی ان کے لیے نئے ڈریس کا انتخاب کرتی ہیں۔ یہ ڈریس بھی انہوں نے ہی خریدا اور مقامی درزی سے اس کی سلائی کروائی۔

زلفی بخاری نے کہا کسی بھی ڈیزائنر کی جانب سے وزیراعظم کے نئے سوٹ کی تیاری کا کریڈٹ لینا جھوٹ اور دھوکہ دہی ہے۔


متعلقہ خبریں