’جو پیپلز پارٹی کو چھوڑتا ہے اس کا انجام برا ہوتا ہے‘


کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما سعید غنی نے وزیراعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ان کو وہ کلپ دکھائیں کہ جو پیپلز پارٹی کو چھوڑتا ہے اس کا انجام برا ہوتا ہے۔

کراچی کے باغ جناح میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے ان کا کہنا تھا کہ فردوس عاشق اعوان غلط بیانی کی ماہر ہیں وہ اپنی کرسی پکی کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔

سعید غنی کا کہنا تھا کہ اگر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) دنیا کے ساتھ تعلقات بہتر کرنا چاہے گی تو ہم ان کا ساتھ دیں گے۔

تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی کی ویڈیو وائرل ہونے کے معاملے پر ان کا کہنا تھا کہ اگر کسی نے غیر قانونی عمل کیا ہے تو اس کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے تاہم ایم این اے یا ایم پی اے بننے کا مقصد یہ نہیں کہ آپ دادا گیر ہوگئے ہیں۔

آج یوم سیاہ کے موقع پر کراچی میں ہونے والے جلسے کے حوالے سے انہوں نے امید کا اظہار کیا کہ یہ ایک تاریخی جلسہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کہتے ہیں سہولت دیں گے تاہم حکومت کی بنیادیں ہل کر رہ گئی ہیں اور یہ حکومت کی گھبراہٹ کی علامت ہے۔

سعید غنی کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں کو جلسے کرنے کی روکنے کی کوشش کر رہے ہیں ان کے اس عمل کی مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی عوام دشمن پالیسی کے خلاف کھڑا ہونا ہماری زمہ داری ہے ۔

سعید غنی کا کہنا تھا کہ گھوٹکی کے نتیجے کے بعد سندھ میں اپوزیشن بچھ گئی ہے، سوچ بھی نہیں سکتے تھے کہ پیپلز پارٹی جیت جائے گی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ چند نشستیں جو رہ گئی ہیں وہاں سے بھی ان کا صفایا ہونے جارہا ہے۔


متعلقہ خبریں