پاک فضائیہ کے سربراہ کا پولینڈ کے آرمڈ فورسز ہیڈکوارٹرز کا دورہ 


پاک فضائیہ کے سربراہ ائر چیف مارشل مجاہدانور خان نے  پولینڈ کے آرمڈ فورسز ہیڈکوارٹرز کا دورہ  کیاہے جہاں پولینڈ آرمڈ فورسز کے جنرل کمانڈر جنرل جارسلاو میکا نے انکا استقبال کیا۔

ترجمان پاک فضائیہ کی طر ف سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ پولینڈ کے فرسٹ ڈپٹی کمانڈر میجر جنرل جان سلیوکا اور بریگیڈیر جنرل یاسک پشتوا بھی اس موقع پر موجود تھے ۔

پولش آرمڈ فورسز کے چاق و چوبند دستے نے پاک فضائیہ کے سربراہ کوگارڈ آف آنر پیش کیا۔

اس موقع پر پاک فضائیہ کے سربراہ نے پولینڈ کے حکام سے ملاقات میں باہمی دلچسپی کے پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کیا اور فضائیہ  کے اوائل دور کی تعمیر و ترقی اور جدیدیت میں پولش افسران کے کلیدی کردار کو بھی سراہا۔

پولینڈ کے ڈپٹی منسٹر آف ڈیفنس مسٹر مارک لیپنسکی اور ڈپٹی چیف آف دی جنرل سٹاف میجر جنرل ڈریسز لکووسکی نے بھی پاک فضائیہ کے سربراہ سے ملاقاتیں کیں اور باہمی تعاون کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

پاک فضائیہ کے سربراہ حالیہ دنوں میں پولش ائیر فورس کی خصوصی دعوت پر پولینڈ کے سرکاری دورہ پر ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: پاک فضائیہ کے طیارے ہرکولیس سی 130 کی رائل انٹر نیشنل ائر ٹیٹو شو 2019 میں شرکت


متعلقہ خبریں