ایف بی آر نے 448 انسپکٹرز کے تبادلے کردیئے

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی اہلیہ نے ایف بی آر کے فیصلے کے خلاف اپیل داخل کردی

فوٹو: فائل


حکومت نے ملکی معیشت میں بہتری کےلیے تبادلوں کا سہارا ڈھونڈ لیا ہے، فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) میں ایک بار پھر اکھاڑ پچھاڑ کی گئی ہے ۔ ملک بھر میں 448 انسپکٹرز کے تبادلے کردیئے گئے۔

ایف بی آر نے انسپکٹرز کے تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیاہے جسکی کاپی ہم نیوز نے بھی حاصل کرلی ہے۔

جن انسپکٹرزکا تبادلہ کیا گیاہے ان کا تعلق  کسٹم انٹیلی جنس،ماڈل کسٹم کلیکٹوریٹ ،اپریزمنٹ اور دیگر شعبوں سے ہے۔448انسپکٹرز کے تبادلے اسلام آباد، کراچی، لاہور، گوادر، حیدرآباد اوردیگرشہروں میں کیے گئے ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل 8جولائی کو بھی  فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے تبادلے کیے تھے ،اس حوالے سے خاص بات یہ ہے کہ  چھ ماہ پہلے وفات پانے والے انسپکٹر صدیق سالک اور احمر سلیم کا بھی تبادلہ کردیا گیا تھا۔

ہم نیوز کے مطابق مرحوم انسپکٹر صدیق سالک اور احمر سلیم کا سی آر ٹی او سے آرٹی او ٹو تبادلہ کردیا گیا۔ایف بی آر نے چار ماہ قبل جہاں فانی سے کوچ کرجانے والے کلرک کا بھی تبادلہ کردیا ۔لاہور کے اپر ڈویژن کلرک اویس اشتیاق بھٹی مرحوم کا آرٹی او ٹو تبادلہ کردیا گیا۔

اویس اشتیاق بھٹی 18 فروری کو عارضہ قلب کے باعث انتقال کر گئے تھے۔

سیکرٹری مینجمنٹ آئی آر ولائیت خان نے مرحومین کے تبادلے کے احکامات جاری کئے۔

یہ بھی پڑھیے: ایف بی آر میں مُردوں کا تبادلہ؟


متعلقہ خبریں