نواز شریف کو دی جانے والی سرکاری گاڑی مریم نواز سے برآمد


رائے ونڈ : پولیس کی بھاری نفری نے جاتی عمرا پر چھاپہ مار کر سابق وزیراعظم نوازشریف کو دی جانے والی سرکاری گاڑی برآمد کر لی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ بی ایم ڈبلیو گاڑی میاں نواز شریف کو اس وقت دی گئی تھی جب وہ وزارت عظمیٰ کے عہدے پر فائز تھے، ان کے استعفی کے بعد کیبنٹ ڈویژن نے گاڑی کی واپسی کے لیے شریف خاندان کو 12 سے زائد بار نوٹسز ارسال کیے لیکن انہیں کوئی جواب نہیں دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق نوازشریف کے جیل جانے کے بعد گاڑی مریم نواز کے پاس تھی اور اب بھی انہی سے ہی برآمد ہوئی ہے۔

سابق وزیراعظم کو 31 مئی 2017 میں یہ گاڑی دی گئی تھی، اس کی خرید قومی خزانے سے ہوئی تھی اور اس کا ماڈل 2016 بتایا جا رہا ہے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ جاتی عمرا میں کھڑی گاڑی سے شریف خاندان نے لاعلمی کا اظہار کر دیا۔

پولیس نے گاڑی تحویل میں لے کر کارروائی کا آغاز کر دیا۔


متعلقہ خبریں