پاکستانی اراکین اسمبلی کی ٹیم پارلیمانی عالمی کرکٹ کپ میں حصہ لینے کیلئے روانہ


پاکستانی اراکین اسمبلی کی ٹیم  بین الپارلیمانی عالمی کرکٹ کپ میں حصہ لینے کے لیے لاہور سے لندن روانہ ہوگئی ہے۔

پارلیمانی کرکٹ  کرکٹ ٹیم مخدوم زین حسین قریشی کی قیادت میں روانہ ہوئی۔ رکن قومی اسمبلی ملک محمدعامرڈوگر،راجہ ریاض، علی حیدرگیلانی،مرتضی محمود بھی ہمراہ ہیں۔

ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری عمرہ سے واپسی پر لندن روانہ ہوں گے۔ علی نواز اعوان ، علی امین گنڈا پور ، فیض اللہ کموکہ ، ارباب شیر علی اور دیگرٹیم ممبران بھی سات جولائی تک لندن پہنچ جائینگے۔

ٹیم کے کپتان مخدوم زین قریشی نے ائیرپورٹ پر روانگی سے قبل ویڈیو پیغام بھی جاری کیا جس میں انہوں نے کہا کہ وہ پاکستانی قانون سازوں کی ٹیم عالمی کپ میں بھرپورحصہ لے گی اور ہم یہاں سے جیت کا جذبہ لیکر جارہے ہیں۔

چند روز قبل جاری ہونے والے  سرکاری اعلامیے کے مطابق حکومت اور پارلیمنٹ کی جاری کفایت شعاری مہم کے تناظر میں دورے کے اخراجات ٹیم میں شامل کھلاڑی خود براداشت کریںگے ۔

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے15جون کو ٹیم کے اعلان کے موقع پر  کہا تھا کہ پاکستانی پارلیمانی کرکٹ ٹیم بہترین کھلاڑیوں پر مشتمل ہے جو بین الپارلیمانی ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں اچھی کارکردگی دکھائے گی اور ٹورنامنٹ کی بہترین ٹیم ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ کے انعقاد سے رابطوں کے فروغ اور پارلیمانوں کے مابین تعلقات میں بہتری آئے گی، بین الپارلیمانی کرکٹ ٹورنامنٹ کے پلیٹ فارم سے ہمیں دولت مشترکہ اور دیگرممالک کے ساتھ اپنے تعلقات کو مزید مستحکم کرنے میں مدد ملے گی۔

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے انگلینڈ میں منعقد ہونے والے بین الپارلیمانی ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے 25 رکنی پارلیمانی کرکٹ ٹیم کا اعلان کیا۔

وزیراعظم  عمران خان اور اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصربین الپارلیمانی ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں بطوراعزازی ممبر ہونگے۔

کرکٹ ٹورنامنٹ میں آسٹریلیا،انگلینڈ، نیوزی لینڈ، بھارت، ساو¿تھ افریقہ، پاکستان، بنگلہ دیش اور افغانستان شامل ہیں۔

ورلڈ کپ 2019: ٹیم گرین کے کیمپ میں مایوسی کی لہر

پاکستانی پارلیمان کی کرکٹ ٹیم 8 سے 15 جولائی تک لندن میں منعقد ہونے والے ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں شرکت کر گی۔

پاکستانی ٹیم کی قیاد ت ممبر قومی اسمبلی مخدوم زین حسین قریشی کریں گے جبکہ نائب کیپٹن علی زاہداور امیر سلطان بطور وکٹ کیپر اپنے فرائض سر انجام دیں گے۔


متعلقہ خبریں