مولانا فضل الرحمان کا اے پی سی 26 جون کو بلانے کا اعلان

آزادی مارچ اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج

اسلام آباد:جمیعت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان  نے کل جماعتی کانفرنس (اے پی سی) 26 جون صبح 11 بجے اسلام آباد میں بلانے کا اعلان کر دیا ہے.

ترجمان جے یو آئی ایف نے کہا ہے کہ اے پی سی بلانے کا فیصلہ تمام حزب اختلاف کی جماعتوں کی مشاورت سے کیا گیا ہے جس میں قائد حزب اختلاف شہبازشریف، چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری، عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی)، جماعت اسلامی سمیت دیگر جماعتوں کے قائدین شریک ہوں گے۔

ترجمان کے مطابق اے پی سی میں حکومت مخالف تحریک چلانے سے متعلق فیصلہ اور حالیہ بجٹ کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال پرغورکیا جائے گا جبکہ اے پی سی میں چیئرمین سینیٹ کی تبدیلی پر بھی مشاورت کی جائے گی۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے پی پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان ملاقات ہوئی جس کے دوران حکومت مخالف تحریک اور اے پی سی پر مشاورت کی گئی تھی۔

مولانا فضل الرحمان نے اعلان کیا تھا کہ جون کے آخری ہفتے میں کل جماعتی کانفرنس کریں گے اور اس میں حزب اختلاف کی تمام جماعتیں شریک ہوں گی جس کے بعد تمام جماعتوں کا متفقہ ردعمل سامنے آئے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اس لیے نہیں بنا کہ قوم کی مرضی کے خلاف حکومت مسلط کی جائے۔

 

 


متعلقہ خبریں