’سرفراز کو پہلے بیٹنگ کرنی چاہیے تھی‘


اسلام آباد: وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور نعیم الحق نے کہا ہے کہ پاکستان کا ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ درست نہیں تھا۔

اپنے ٹوئٹر پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے بھی سرفراز احمد کو پہلے بیٹنگ کا مشورہ دیا تھا۔

نعیم الحق نے کہا کہ ہدف کے تعاقب میں پاکستان کا ریکارڈ انتہائی ناقص ہے اور اسی کے دوران اس بات کی آزمائش ہوتی ہے کہ آپ ذہنی طور پر کتنے مضبوط ہیں۔

لائیو کوریج: شرما کی سنچری، بھارت بڑے ہدف کی جانب گامزن

خیال رہے کہ پاکستانی کپتان سرفراز احمد بھارت کے خلاف میچ میں ٹاس جیتنے میں کامیاب رہے تاہم خلاف توقع انہوں نے پہلے فیلڈنگ کا انتخاب کیا۔

کرکٹ ماہرین کا خیال تھا کہ قومی ٹیم کو پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے اسکور بورڈ پر بڑا مجموعہ لگاکر بھارت کی مضبوط بیٹنگ کو دباؤ میں لانے کی کوشش کرنی چاہیے تھی۔

دو سال قبل چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں بھی پاکستان نے اسی فارمولے پر عمل کرتے ہوئے حریف ٹیم کو یادگار شکست سے دوچار کیا تھا۔


متعلقہ خبریں