راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائرکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ بھارتی میڈیا پاکستان کے دفاعی بجٹ سے متعلق جھوٹے پراپیگنڈے میں مصروف ہے۔
اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ بھارتی جعلی میڈیا ہمارے داخلی دفاعی بجٹ پر حقائق کو مسخ کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس جوابی کارروائی کے لیے بھرپور قابلیت اورصلاحیت موجود ہے، بھارت کو یہ نہیں بھولنا چاہیئے کہ یہ وہی فوج ہے اور اسی بجٹ کے ساتھ ہے جو 27 فروری کو تھی۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج کی طاقت بجٹ نہیں بلکہ اس کا عزم اور عوام کی حمایت ہے۔
Indian fake media busy spinning on our internal def budgeting choice.Don’t forget,we were the same forces with same budget on 27 Feb 19. We hv the capability & capacity to respond. Remember, it’s not budgeting, it’s resolve of force & the nation firmly standing behind its forces.
— Maj Gen Asif Ghafoor (@OfficialDGISPR) June 5, 2019