نیب وکیل نے ملزموں کے بھاگنے کی کوشش ناکام بنادی

وکیل نے ملزموں کے بھاگنے کی کوشش ناکام بنادی

کراچی میں پانچ سو تیس ایکڑ سرکاری زمین ہتھیانے کے کیس میں دو ملزموں کو درخواست ضمانت مسترد ہونے پر گرفتار کرلیا گیا،قومی احتسابن بیورو (نیب) وکیل نے ملزموں کے بھاگنے کی کوشش ناکام بنادی۔

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں کورنگی کے علاقے میں پانچ سو تیس ایکڑ سرکاری اراضی ہتھیانے کے معاملے پر سماعت ہوئی۔

عدالت نے دونوں ملزموں اسلم اور امجد کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔

سپریم کورٹ رجسٹری سے ملزموں نے فرار ہونے کی کوشش کی لیکن نیب وکیل نے گاڑی کو روک کر دونوں کو گرفتار کر لیا۔

نیب کے مطابق ملزموں کو کل احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ ریفرنس میں گیارہ ملزم نامزد تھے،  تین پہلے ہی گرفتار ہیں۔

نیب کے مطابق دونوں ملزموں نے سرکاری اراضی فروخت کرکے فائدہ اٹھایا ہے۔

زمین سابق وزیر اعلیٰ  سندھ ارباب غلام رحیم کے دور میں الاٹ کی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیے: سندھ ہائیکورٹ:معطل ڈپٹی ڈائریکٹر نیب کی نظر ثانی درخواست مسترد


متعلقہ خبریں