ڈیزل اور پٹرول لگ بھگ 9روپے فی لٹر مہنگا کرنے کی تجویز

فوٹو: فائل


اوگرا کی طرف سے ڈیزل اور پٹرول لگ بھگ 9روپے مہنگا فی لٹر مہنگا کرنے کی تجویز سامنے آگئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اوگراکی طرف سے  پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں لگ بھگ 9روپے اضافے کی سمری پٹرولیم ڈویژن کو موصول ہوگئی ہے۔

ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں آٹھ روپے ننانوے پیسے فی لٹر اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔ ڈیزل کی نئی قیمت ایک سو اکتیس روپے اکتیس پیسے فی لٹر تجویزکیے گئے ہیں۔

اسی طرح پٹرول کی قیمت میں آٹھ روپے ترپن پیسے فی لٹر اضافے کی سفارش کی گئی ہے اور پٹرول کی نئی قیمت ایک سو سولہ روپے پچانوے پیسے تجویزکی گئی ہے۔

مٹی کے تیل کی قیمت میں ایک روپیہ انہتر پیسے فی لٹر اضافے کی تجویز دی گئی ہے اور مٹی کے تیل کی نئی قیمت اٹھانوے روپے چھیالیس پیسے فی لٹر کرنے مقررکرنے کی سفارش سامنے آئی ہے۔

لائٹ ڈیزل کی قیمت مین ایک روپیہ اڑسٹھ پیسے فی لٹر اضافے کی سفارش کی ہے اورنئی قیمت اٹھاسی روپے باسٹھ پیسے فی لٹر تجویزکیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے:حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کر دیا

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی بیشی کا حتمی فیصلہ کل وزارت خزانہ وزیراعظم کی مشاورت سے کرے گی۔ نئی قیمتوں پر عملدرآمد یکم جون سے ہو گا


متعلقہ خبریں