پانی اور پتوں پر زندہ رہنے والی خاتون



ٹوٹی ہوئی ٹانگ، غذائی کمی کا شکار اور جوتوں کے بغیر ایک خاتون استاد کو امدادی ٹیموں نے 17 دن بعد تلاش کرلیا ہے جو امریکی ریاست ہوائی کے جنگل میں راستہ بھٹک گئی تھیں۔

17 دنوں سے لاپتہ پینتیس سالہ استاد ایمانڈا ایلر نے اپنے آپ کو چشموں کے پانی اور درختوں کے پتوں پر زندہ رکھا۔

ایمانڈا ہائیکنگ کے لیے موئی ماکاوا کے جنگل میں گئی تھیں لیکن وہ دو ہزار ایکڑ پر پھلیے گھنے جنگل میں راستہ بھٹک گئیں اور کوشش کے باوجود اپنی گاڑی تک نہ پہنچ سکیں۔

خاتون کے رشتہ داروں نے تلاش کے لیے امدادی کارکنوں اور ایک ہیلی کاپٹر کی خدمات لیں۔ جنگل سے ریکسیو کرنے کے بعد خاتون کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

انہوں نے اسپتال منتقل کیے جانے کے بعد اپنے بیان میں کہا جنگل میں گزارے 17 دن مجھے ہمیشہ یاد رہیں گے، جنگل میں مجھے اپنے لیے مشکل زندگی اور موت میں سے کسی کا انتخاب کرنا تھا۔

ایمانڈا ایلر کی تلاش کے لیے 70 ہزار امریکی ڈالر چندہ جمع کیا گیا تھا جس سے ہیلی کاپٹر کا کرایہ ادا کیا گیا۔

خاتون نے کہا کہ جن لوگوں نے مجھے بچانے کے لیے امداد جمع میں ان کا شکریہ ادا کرنے کے لیے میرے پاس الفاظ نہیں۔


متعلقہ خبریں