ہم نیوز کی خبر پر لیسکو کے 25 ملازمین برطرف

لاہور: بارش کے باعث شہر کے متعدد علاقے تاریکی میں ڈوب گئے

فائل فوٹو


لاہور: پنجاب کے مرکزی شہر لاہور کو بجلی فراہم کرنے والی کمپنی لیسکو نے ہم نیوز کے خبر پر ایکشن لیتے ہوئے بجلی چوری میں معاونت فراہم کرنے والے 25 ملازمین کو برطرف کردیا ہے۔

معطل کیے گئے ملازمین میں لائن مین سپرٹنڈنٹ عاشق علی،  محمد ارشد، لائن سپرٹنڈنٹ انگوری باغ آصف علی، لائن سپرٹنڈنٹ رحمان پورہ عبدالرحمان، لائن سپرٹنڈنٹ کینٹ ڈویژن آصف شاہ، لائن سپرٹنڈنٹ گلدشت ٹاؤن سب ڈویژن محمد اکرم، لائن مین انار کلی سب ڈویژن علی فیصل، لائن مین صحافی کالونی کامران اور دیگر شامل ہیں۔

چیف ایگزیکٹیو آفیسر(سی ای او) لیسکو مجاہد پرویز چٹھہ کا کہنا ہے کہ ملازمین کو معطل کرکے پولیس کے حوالے کرنے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

چیف لیسکو کے مطابق میٹر ریورس کرنے والے لاہور کے رہائشی سے تفتیش کے دوران انکشاف ہوا کہ ملزم کو لیسکو کے متعدد ملازمین کی مدد حاصل تھی۔

گرفتار ملزم نے دوران تفتیش متعدد افسران اور ملازمین کے نام بھی بتائے تھے۔ ملزم کے انکشافات کے بعد لیسکو کے  تمام ملازمین اور افسران کے خلاف انکوائری کی گئی تھی۔ انکوائری کے بعد مذکورہ بالا ملازمین کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں