امریکی ریاست کولوراڈو کے اسکول میں فائرنگ 1طالب علم ہلاک، 8زخمی

فوٹو:ٹوئٹر


امریکی ریاست کولوراڈو کے اسکول میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیاہےجسکے نتیجے میں ایک طالب علم ہلاک 8زخمی ہوگئے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق زخمی طلبہ کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس نے ابتدائی اطلاعات میں بتایاہے کہ  مسلح افراد نے اسکول میں داخل ہوکر دو الگ الگ کلاس رومز میں طالبعلموں پر فائرنگ کی۔

امریکی پولیس نے امکان ظاہر کیا ہے کہ فائرنگ کرنے والے دونوں افراد اسکول کے طالبعلم ہوسکتے ہیں۔
پولیس نے اس واقعے کے بعد دو مشتبہ افراد کو گرفتاربھی  کرلیاہے ۔ گرفتار کیے گئے افراد میں ایک بالغ اوردوسرا کم عمر لڑکا ہے۔

فوٹوکریڈٹ: ٹوئٹر

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی پولیس نے  مشتبہ افراد کے گھر اور گاڑی کی تلاشی کیلیے سرچ وارنٹ لینے کی کوشش کررہی ہے ۔

ساؤتھ میٹرو فائر ریسکیو کی طرف سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بتایا گیا کہ سکول میں بچوں اور دیگر لوگوں کو ریسکیو کرنے کے لیے 79یونٹس کام کررہے ہیں۔ 148افراد کا عملہ بمعہ 3 میڈیکل ہیلی کاپٹرز موقع پر موجود ہیں۔

امریکی ریاست کولوراڈو میں اسکول پر فائرنگ کے واقعے کے بعد سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر امریکی شہریوں کی طرف سے سخت رد عمل دیکھنے میں آرہاہے۔ شینن وٹس نامی سماجی کارکن نے ٹوئٹر پر لکھا ہے کہ 80فیصد قانون بنانے والے امریکی مرد ہیں۔ خواتین اپنے خاندانوں کو محفوظ بنانے کے لیے  قوانین نہیں بنا رہیں ۔ ہمیں اس حوالے سے میسر مواقعوں سے فائدہ اٹھانا ہوگا۔ ہمیں اپنی آواز بلند کرنا ہوگی اور ووٹ کا حق استعمال کرنا ہوگا۔

خاتون سماجی کارکن نے لکھا کہ ہر روز ہمارے بچے گن بنانے والوں کے نفع کےلیے  قربان ہورہے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیے:امریکی ہائی اسکول میں فائرنگ، دس افراد ہلاک

یاد رہے گزشتہ برس مئی ہی میں  امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر سانتا فے کے ہائی اسکول میں فائرنگ سے دس افراد ہلاک ہو گئے  تھے جن میں نو طالب علم اور ایک استاد شامل تھا۔

سانٹا فے ہائی اسکول میں طالبعلم کی فائرنگ سے پاکستانی طالبہ سبیکا شیخ بھی جاں بحق ہوگئی تھی ۔

اطلاعات کے مطابق حملہ آور کے ہاتھ میں شاٹ گن تھی اور اس نے آرٹس کلاس میں جا کر اندھا دھند فائرنگ کر دی، فائرنگ کی آواز سن کر لڑکوں نے کلاس سے باہر بھاگ کر الارم بجا دیا جس پر پورے اسکول میں بھگدڑ مچ گئی اور طلبا و اساتذہ جان بچانے کے لئے باہر بھاگ نکلے۔

اسکول کے اسسٹنٹ پرنسپل کرس رچرڈ سن نے میڈیا کو بتایا تھا کہ پولیس نے حملہ آور کو گرفتار کرلیا ہے، امریکی میڈیا کے مطابق حملہ آور اسی اسکول کا طالب علم  ہے۔


متعلقہ خبریں