قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی شعیب ملک انگلینڈ پہنچ گئے ہیں اور امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ میزبان ٹیم کے خلاف ایک روزہ سیریز میں شرکت کریں گے۔
شعیب ملک جمعرات کو ساؤتھامپٹن میں دوسرے ون ڈے سے پہلے ٹیم کو جوائن کرلیں گے۔ انہوں نے نجی کام کے سلسلے میں دس دنوں کی چھٹی لی تھی۔
پاکستان اورانگلینڈ کے درمیان پانچ میچوں پر مشتمل پر ون ڈے سیریز کا آغاز کل سے ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: شعیب ملک نجی مصروفیات کے باعث وطن روانہ
پاکستان کرکٹ ٹیم نے سیریز سے پہلے پریکٹس سیشن میں حصہ لیا۔ پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹی20 میچ میں شکست کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کے پریکٹس سیشن میں بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ میں صلاحیتیں بہتر بنانےکوشش ہوگی۔
پاکستان اورانگلینڈ کے درمیان ون ڈے مقابلوں میں میزبان انگلینڈ کا پلڑا بھاری رہا ہے۔
دونوں ٹیموں کے درمیان مجموعی طور پر 82میچزکھیلے گئے ہیں۔ جن میں ٹیم پاکستان 31فتوحات حاصل کرپائی ہے۔ 49میچز میں انگلینڈ کو فتح نصیب ہوئی اوردونوں ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے 2مقابلے بے نتیجہ رہے۔
ندن میں کھیلے گئے واحد ٹی 20 میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو سات وکٹوں سے شکست دے دی تھی۔ پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف واحد ٹی20 میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے حریف ٹیم کو جیت کیلئے 174 رنز کا ہدف دیا تھا۔