لاہور ہائیکورٹ:نامحرم كی طرف سے جمع کرائے گئے ضمانتی مچلكوں كی منظوری كا حكم

لاہور ہائیکورٹ

لاہور ہائیکورٹ نے ضمانتی مچلکوں کی تصدیق کے معاملے پر خواتین کو ایک اور حق دے دیا ہے۔ عدالت نےخواتین کے لیے  نامحرم کو بھی  ضمانتی مچلكےجمع كرانے كا حكم دےد یا ہے۔

لاہور ہائیکورٹ میں ایک کیس کے حوالے سے دفتری اعتراض  عائد کیا گیا تھا کہ  نا محرم کی طرف سے جمع کرائے گئے خاتون كیجانب سے ضمانتی مچلكے منظور نہیں كیے جا سكتے ۔

عدالت نے ڈپٹی رجسٹرار جوڈیشل كو طلب كر لیا۔ ڈپٹی رجسٹرار جوڈیشل عدالتی حكم پر عدالت كے روبرو پیش ہوگیا  ۔

عدالت نے ڈپٹی رجسٹرار جوڈیشل سے استفسار کیا کہ نامحرم كامسئلہ  كہاں سےآگیا؟ اگر نامحرم ضمانتی مچلكے نہیں دے سكتے تو مردحضرات كس طرح دوسرے افراد کے کیسز میں  مچلكےجمع كرواسكتے ہیں؟

جسٹس مرزا وقاص نے ریمارکس دیے کہ اس طرح كے اعتراضات عمرہ اور حج كے لیے لگ سكتے ہیں۔

ڈپٹی رجسٹرا نے ایک مخصوص کیس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جن مچلکوں پر اعتراض عائد کیا گیاہے ان کی مالیت بھی 10لاكھ روپے ہے۔

یہ بھی پڑھیے:لاہور ہائیکورٹ نے شادی ہالوں پر عائد ٹیکس پر حکم امتناعی جاری کر دیا

عدالت نے حکم دیا کہ باقی اعتراضات لگایے مگر اس طرح كے اعتراض نہیں بنتے ۔ قانون میں صنف كی تقسیم نہیں ہوتی۔

ڈپٹی رجسٹرار جوڈیشل نے کہا کہ اس طرح كی پہلے كوٸی پریكٹس نہیں اگر عدالت حكم دےتو من و عن عمل ہوگا ۔

عدالت نے رجسٹرار آفس کے اعتراضات مسترد کرتے ہوئے نامحرم كی طرف سے ضمانتی مچلكوں كی منظوری كا حكم دے دیا۔


متعلقہ خبریں