تحریک انصاف کا یوم تاسیس کا جلسہ بدنظمی کاشکار



کراچی: حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کایوم تاسیس پرہونے والے جلسہ بدنظمی کاشکار ہوگیا ہے۔
کراچی کے علاقے گلش اقبال کے منگل بازار میں ہونے والا تحریک انصاف کا جلسہ اس وقت بدنظمی کاشکار ہو جب جلسے میں موجود کچھ افراد نے پی ٹی آئی کے قائم مقام صدر حلیم عادل شیخ کے خلاف نعرے بازی شروع کردی۔
اس پر کچھ کارکنوں کی جواب سے جواب دیا گیا جس سے ماحول میں کشیدگی پیدا ہوگئی۔
تحریک انصاف کے کارکنوں نے ایک دوسرے سے ہاتھا پائی کی کوشش کی، جبکہ کئی اراکین نے ایک دوسرے پر کرسیاں بھی برسائیں۔ اس کے علاوہ کچھ کارکنوں کی جانب سے پتھر بھی اچھالے گئے۔

اس موقع پر کارکنوں کی جانب سے میڈیا کے نمائندوں سے بھی بدتمیزی کی گئی اور انہیں کوریج سے روکنے کی کوشش کی گئی۔
پی ٹی آئی کا جلسہ بدنظمی کا شکار ہونے کے انتظامیہ کی جانب سے جلسہ ختم کرنے کا اعلان کردیا گیا۔

تحریک انصاف کا ردعمل

تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات وترجمان عمر سرفراز چیمہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ چیف آرگنائزر پاکستان تحریک انصاف سیف اللہ خان نیازی کا تقریب میں بدنظمی کا سخت نوٹس لیا ہے۔ چیف آرگنائزر نے واقعے کی ہر ممکنہ پہلو مدنظر رکھتے ہوئے تحقیقات اور ذمہ داران کے تعین کی ہدایت کردی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ واقعے کے تصاویری و ویڈیو شواہد اکٹھے کئے جارہے ہیں، بدنظمی میں ملوث افراد سے کسی بھی قسم کی نرمی نہیں برتی جائے گی، شرپسند عناصر کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے کارکنان ملوث پائے گئے تو سخت انضباطی کارروائی کا سامنا کریں گے۔


متعلقہ خبریں