آئی ایم ایف کا مشن 29 اپریل کو پاکستان کا دورہ کرے گا


پاکستان کےانٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف )کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے پیشرفت جاری ہے ۔ آئی ایم ایف کا مشن 29 اپریل کو پاکستان کا دورہ کرے گا۔

وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ دورے کے دوران آئی ایم ایف مشن کے  پاکستانی وفد کے ساتھ ٹیکنیکل سطح کے مذاکرات ہونگے۔ٹیکنیکل سطح کی ملاقاتوں کے بعد آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان کو قرضہ فراہم کرنے کا فیصلہ کیا جائیگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ آئی ایم ایف کی سربراہ کرسٹینا لیگارڈ نے چین میں ملاقات کی تھی۔ ملاقات میں پاکستان کو قرض فراہم کرنے پر بات چیت ہوئی تھی۔

وزیراعظم عمران خان نے آئی ایم ایف کی مینیجنگ ڈائریکٹر کرسٹینا لیگارڈ میں باہمی دلچسپی کے امور پربھی تبادلہ خیال کیا۔

وزیراعظم عمران خان نے ورلڈ بنک کی سی ای او کرسٹالینا جارجیوا سے ملاقات بھی کی جس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، مشیر خزانہ حفیظ شیخ بھی شریک تھے۔

عمران خان نے عالمی بنک کی سی ای او کو ملک کی معیشت کی بہتری کے لیے کئے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔

وزیراعظم پاکستان نے خطے میں غربت کے خاتمے، معاشی خوشحالی اور خاص طور پر داسو منصوبے کےلیے عالمی بنک کی سپورٹ کی تعریف کی۔

وزیراعظم عمران خان نے غربت کے خاتمے کے لیے احساس پروگرام کے حوالے سے عالمی بنک کی چیف ایگزیکٹو آفیسر کو بریف کیا۔

مزید پڑھیں: سی پیک پاکستان کیلئے نعمت ہے،عمران خان

عالمی بنک کی سی ای او نے پاکستان کے ساتھ شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

یہ بھی پڑھیے:وزیراعظم کی چینی صدر سے ملاقات


متعلقہ خبریں