برطانیہ کوہ نور ہیرہ واپس کرے، فواد چودھری
وزیر اطلا عات فواد چودھری نے مطا لبہ کیا ہے کہ برطانیہ جلیانوالہ قتل عام ‘ بنگال قحط پر پاکستان ‘ بھارت اور بنگلہ دیش سے معافی مانگے۔
فواد چودھری نے یہ بات سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ٹوئٹ پیغام میں کی ۔
فواد چودھری نے کہا کہ برطانیہ جلیانوالہ قتل عام ‘ بنگال قحط پر پاکستان ‘ بھارت اور بنگلہ دیش سے معافی مانگے۔ ان سانحات کے داغ برطانیہ کے چہرے پر ہیں۔ برطانیہ کوہ نور ہیرا بھی واپس کرے جس کا تعلق لاہور میوزیم سے ہے۔
Fully endorse the demand that British empire must apologise to the nations of Pakistan, India and Bangladesh on Jallianwala Massacre and Bengal famine .. these tragedies are the scar on the face of Britain, also KohENoor must be returned to Lahore museum where it belongs
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) April 11, 2019