’ سارا ڈرامہ 18ویں ترمیم کے خاتمے کیلیے رچایا جارہا ہے‘

جعلی اکاؤنٹس کیس: زرداری کے مبینہ سابق فرنٹ مین وعدہ معاف گواہ بن گئے

فوٹو: فائل


سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ 18ویں ترمیم کے خاتمے کے لیے سارا ڈرامہ رچایا جارہا ہے تاہم ہم ہرسازش کو ناکام بنادیں گے، ہمیں قانون سے ڈرایا جا رہا ہے مگرہم ڈرنے والے نہیں۔

شہید بے نظیر آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میری لڑائی 18ویں ترمیم کے لئے ہے، 8 ماہ پارلیمنٹ میں 18ویں ترمیم کے لیے بیٹھے تھے۔

آصف زرداری نے کہا کہ ان لوگوں نے چور چور کا ڈرامہ رچایا ہے اب ہرکوئی ان سے بھاگ رہاہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کوئی آفیسر دفتروں میں کام کرنے کے لئے تیار نہیں، سب سے بڑے آئین چور یہ خود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چندے کے پیسوں سے انہوں نے جائیدادیں بنائی ہیں، تمام سیاسی پارٹیاں میرے ساتھ کھڑی ہیں۔

مزید پڑھیں: 18ویں ترمیم ریڈ لائن ہے، لانگ مارچ کیلئے تیار ہوں، بلاول

پی پی پی شریک چیئرمین نے کہا کہ اپوزیشن پارٹیوں مولانا فضل الرحمان، اسفند یار ولی سمیت پورے ملک کی جماعتوں کی وہ ہی سوچ یے جو میری سوچ ہے۔

انہوں نے کہا کہ تمام پارٹیوں کا پی ٹی آئی حکومت کے خلاف مارچ کرنے کے لئے میرے ساتھ تیار ہیں، اگر میں نا بھی ہو تو اپوزیشن جماعتیں مارچ کریں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ خدانخواستہ اگر مجھے نااہل کیا گیا تو آپ کے پاس آصفہ بھٹو آئے گی، اس کو اتنا ہی پیار دیجیے گا جتنا آپ اپنے بچوں کو دیتے ہیں۔

آصف علی زرداری نے کہا کہ آصفہ بی بی کی بیٹی ہے آپ نے بلاول کو دیکھا ہے اسے نہیں اس کا خون بھی اتنا گرم ہے۔

انہوں نے کہا کہ آپ پریشان نہ ہوں میں اکیلاہی ان سے لڑنے کے لئے کافی ہوں، مجھے کیس لڑنا اچھی طرح آتا ہے، وہ ہمیں قانون سے ڈرانے کی کوشش کررہے ہیں، ہم سازشوں سے اچھی طرح واقف ہیں، ہرسازش کو ناکام بنادیں گے۔

آصف علی زرداری نے کہا کہ آج ڈالر 155 روپے پر جارہا ہے آج بینکوں میں پیسا نہیں ہے، آج حمزہ  شریف کے ساتھ ڈرامہ کیا گیا ہے حمزہ شہباز کو صبر سے کام لینا چاہیے تھا۔

انہوں نے کہا کہ سیکریٹری نے مجھ سے کہا کہ آپ نے ورکرز کو کورٹ میں آنے سے کیوں روکا، تو میں نے کہا قانون سے ہمیں پھنسایا جارہا ہے لیکن ہم ڈرنے والے نہیں ہیں۔


متعلقہ خبریں