بریگزٹ: تھریسامے کا یورپی یونین کو 30 جون تک توسیع کے لیے خط

بریگزٹ: تھریسامے کا یورپی یونین کو 30 جون تک توسیع کے لیے خط

لندن: برطانیہ کی وزیراعظم تھریسا مے نے بریگزٹ میں 30 جون تک توسیع کے لیے یورپین یونین کو خط لکھ دیا ہے۔ اس طرح انہوں نے باضابطہ طور پر ایک اور موقع دیے جانے کی درخواست کردی ہے۔

یورپی یونین نے برطانیہ کی درخواست پر پہلے ہی طے شدہ تاریخ 29 مارچ سے بڑھا کر 12 اپریل کردی تھی۔

عالمی خبررساں ایجنسی نے ٹین ڈاؤننگ اسٹریٹ سے جاری کردہ بیان کے حوالے سے بتایا ہے کہ وزیراعطم نے یورپی یونین کے صدر ڈونلڈ ٹسک کو بھیجے گئے خط میں 30 جون تک توسیع کرنے کی درخواست کی ہے۔

یورپی یونین کو بھیجے گئے خط میں وزیراعظم نے مؤقف اپنایا ہے کہ اگر فریقین 30 جون سے قبل بریگزٹ ڈیل پر رضامند ہوگئے تو حکومت کی تجویز ہے کہ توسیعی دورانیہ پہلے ہی ختم ہوجائے گا۔


متعلقہ خبریں