امریکہ: میٹرو بس میں فائرنگ، ایک ہلاک تین زخمی

امریکہ: میٹرو بس میں فائرنگ، ایک ہلاک تین زخمی

سیاٹل: امریکہ کے شہر سیاٹل میں میٹرو بس میں فائرنگ کے باعث ایک شخص ہلاک اور تین زخمی ہوگئے ہیں۔

عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق فائرنگ کا واقعہ سیاٹل کے شمل مشرقی علاقے میں لیک سٹی کے قریب پیش آیا ہے۔

امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق پولیس نے میٹرو بس کے قریب سے ایک مشتبہ شخص کوحراست میں لیا ہے۔

عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق جائے وقوعہ اور اس کے گرد و نواح میں پولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی ہے اور دیگر تحقیقاتی اداروں نے بھی علاقے میں اپنی تفتیش کا آغاز کردیا ہے لیکن تاحال فائرنگ کے محرکات سامنے نہیں آسکے ہیں۔

امریکی ذرائع ابلاغ نے علاقہ پولیس کے حوالے سے بتایا ہے کہ زخمی افراد میں میٹرو بس کا ڈرائیور بھی شامل ہے۔


متعلقہ خبریں