سندھ ہائی کورٹ نے علی جہانگیر صدیقی کی کیس منتقلی کی درخواست مسترد کردی

کتے کے کاٹنے پر عدالت کا 2 ارکان سندھ اسمبلی کو معطل کرنے کا حکم

فوٹو: فائل


کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے امریکا میں پاکستان کے سابق سفیرعلی جہانگیر صدیقی کی لاہور سے کراچی کیس منتقلی کی درخواست مسترد کردی۔

سندھ ہائی کورٹ نے ملزم کو آٹھ روزہ ضمانت دیتے ہوئے ٹرائل کورٹ سے رجوع کرنے اور نیب سے تعاون کرنے کی ہدایت کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: علی جہانگیر کے خلاف درج کیس کی سماعت مکمل، فیصلہ محفوظ

علی جہانگیر صدیقی کے وکیل کا کہنا تھا نیب ایس ای سی پی ریفرنس کے بغیر انکوائری کر ہی نہیں سکتا۔ ان کے موکل کا معاملے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

نیب حکام نے بتایا علی جہانگیرصدیقی کے خلاف انکوائری لاہورمیں جاری ہے۔ معاملہ سندھ ہائی کورٹ کے دائرہ کار میں نہیں آتا۔

یہ بھی پڑھیں: امریکہ میں پاکستانی سفیر علی جہانگیر صدیقی نیب طلب

نیب کے مطابق مہنگے داموں شئیرز فروخت کرکے سرکاری اداروں کو چالیس ارب روپے کا نقصان پہنچایا گیا۔

واضح رہے علی جہانگیر صدیقی پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنی کمپنی ’ایگری ٹیک‘ کے حصص 11 روپے کے حقیقی نرخ کے بجائے 35 روپے میں فروخت کیے جس کی وجہ سے حکومتی اداروں کو 40 ارب روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔

نیب حکام کے مطابق علی جہانگیر صدیقی پر یہ  الزام بھی ہے کہ انہوں نے ایز گارڈ کمپنی کے شیئر ہولڈرز کو بھی اربوں روپے کا نقصان پہنچایا۔


متعلقہ خبریں