زلمی کا وار ناکام، پی ایس ایل ٹائٹل گلیڈی ایٹرز کے نام


کراچی: پاکستان سپر لیگ کے چوتھے سیزن کا فائنل میچ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے جیت لیا، گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کا 139 رنز کا ہدف با آسانی 18 ویں اوور میں دو وکٹوں کے نقصان پر عبور کر لیا۔

اس جیت کے ساتھ کوئٹہ شہر میں جشن کا سماں لوگ گھروں سے باہر نکل آئے اور ہوائی فائرنگ شروع کر دی۔

احمد شہزاد کا شاندار چھکا!

کوئٹہ کی جانب سے  احمد شہزاد نے 58 اور رائلی روسوو 38 رنز کے ساتھ  نمایاں رہے، جبکہ زلمی کی جانب سے وہاب ریاض نے ایک وکٹ حاصل کی۔

شین واٹسن رن آؤٹ! 

پی ایس ایل کے فائنل کو دیکھنے کے لئے صدر مملکت عارف علوی،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ،وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ، گورنر سندھ عمران اسماعیل، ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور سمیت دیگر اہم سیاسی و سماجی شخصیات اسٹیڈیم میں موجود تھے۔

اس سے قبل پشاور زلمی نے مقررہ 20 اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 138 رنز اسکور کئے ۔

نبی گل آؤٹ!

زلمی کی جانب سے عمرامین 38،صہیب مقصود 20 اور کامران اکمل 21 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، کوئٹہ کی جانب سے محمد حسنین نے تین براوو نے دو، جبکہ محمد نواز، اور فواد احمد نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

تیز گیند بڑی شاٹ کھیلنے کی کوشش اور امام آؤٹ!

بڑی وکٹ صہیب مقصود آؤٹ!

اس سے قبل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

عمر امین کا فلک شگاف چھکا!

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی ٹورنامنٹ کی اب تک کی مضبوط ترین ٹیمیں بن کر سامنے آئی ہیں اور اس میں کوئی تعجب کی بات نہیں کہ دونوں فائنل کھیل رہی ہیں۔

دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں!

لیگ مرحلے پر نظر دوڑائیں دو دونوں ٹیمیں پہلے اور دوسرے نمبر پر براجمان ہیں۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی دونوں ہی سات میچوں میں کامیاب رہیں اور تین میں شکست ان کا مقدر بنی۔


متعلقہ خبریں

تازہ ترین

پوائنٹس ٹیبل
ٹیم میچز پوائنٹس
کراچی کنگز 5 6
پشاور زلمی 5 6
اسلام آباد یونائیٹڈ 4 6
لاہور قلندرز 4 6
ملتان سلطانز 4 2
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 5 2