کراچی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فور کے دوسرے ایلیمینیٹر میں پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 49 رنز سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی
کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان محمد سمیع نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
SIX AND FOUR FROM KAMRAN AKMAL! @KamiAkmal23 goes after @rummanraees15 and Peshawar Zalmi are 44/0 in 5th over
Ball-by-ball scorecard ? https://t.co/9txwwbjSbq #IUvPZ #PSL2019 #KhelDeewanoKa #CricketForAll pic.twitter.com/j96wE00XVB
— Cricingif (@_cricingif) March 15, 2019
پشاور زلمی کو اوپنرز کامران اکمل اور امام الحق نے 135 رنز کا شاندار آغاز فراہم کیا۔ کامران اکمل نے 74 جبکہ امام نے 58 رنز کی شاندار اننگزکھیلی۔
پشاور کے آگے آنے والے بلے بازوں نے بھی رنز کی رفتار کم نہ کی اور اسلام آباد کے بولرز کو مسلسل پریشان کیے رکھا۔
OUT! Slower one from @Cam12Delport and @ImamUlHaq12 has fallen for am excellent innings of 58 runs. Peshawar Zalmi are 135/1 in the 13th over now
Ball-by-ball scorecard ? https://t.co/9txwwbjSbq #IUvPZ #PSL2019 #KhelDeewanoKa #CricketForAll pic.twitter.com/bkJubdrELc
— Cricingif (@_cricingif) March 15, 2019
زلمی کی جانب سے پولارڈ نے 37 جبکہ کپتان ڈیرن سیمی نے 30 رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو 214 رنز تک پہنچادیا۔
اسلام آباد کی جانب سے کیمرون ڈیلپورٹ نے دو جبکہ شاداب خان نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
It is Flair vs. Method tonight here in NSK. Who is going to win, Kya Chaly Ga Zalmi Ka Waar Ya Ho Gi Sher Ki Dhaar?
LIVE: https://t.co/AvvNVO1kH6#HBLPSL #KhelDeewanoKa #IUvPZ pic.twitter.com/H9r4V8VxEc— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 15, 2019
جواب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کا آغاز اچھا نہ تھا اور اسکی پہلی وکٹ 24 جبکہ دوسری 26 کے اسکور پر لیوک رانچی اور ایلکس ہیلز کی صورت میں گرگئی۔
SIX! Length on offer and @iFaheemAshraf dispatches @RealHa55an for the maximum towards the leg side. Islamabad United are 151/5 in the 16th over
Ball-by-ball scorecard ? https://t.co/9txwwbjSbq #IUvPZ #PSL2019 #KhelDeewanoKa #CricketForAll pic.twitter.com/J92xDPAoOd
— Cricingif (@_cricingif) March 15, 2019
ڈیلپورٹ (28) اور والٹن (48) کے درمیان شراکت نے اسلام آباد کی اننگز کو سہارا دیا تاہم اس شراکت کے بعد زلمی کے گیندبازوں نے کم بیک کرتے ہوئے کئی یونائیٹڈ بلے بازوں کو پویلین پہنچایا۔ اسلام آباد کی پوری ٹیم 166 رنز ہی بناسکی۔
اسلام آباد کی جانب سے والٹن 48، فہیم اشرف 31 اور ڈیلپورٹ 28 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ زلمی کی جانب سے حسن علی اور کرس جارڈن نے تین، تین جبکہ ٹامل ملز، وہاب ریاض اور کیرون پولارڈ نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
OUT! Wicket for @tmills15 and Chadwick Walton is dismissed on 48. Islamabad United are 105/5 now
Ball-by-ball scorecard ? https://t.co/9txwwbjSbq #IUvPZ #PSL2019 #KhelDeewanoKa #CricketForAll pic.twitter.com/ZSx89sTyyy
— Cricingif (@_cricingif) March 15, 2019
شاندار اننگز کھیلنے پر کامران اکمل کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ زلمی کا مقابلہ فائنل میں 17 مارچ کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرزسے ہوگا۔