زلمی کی کنگز کو 61 رنز کے بڑے مارجن سے شکست


پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کے آج کھیلے جانے والے دوسرے میچ میں پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو 61 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے دی۔

رن آؤٹ، زلمی میچ میں فاتح!

پشاور زلمی کی جانب سے دیئے گئے 204 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگز 16 ویں اوور میں 142 رنز بنا کر آل آؤٹ ہو گئی۔

عماد وسیم آؤٹ، حسن علی کی ایک اور وکٹ!

کنگز کی جانب سے سوائے کولن انگرم کے کوئی بھی بلے باز جم کر نہیں کھیل سکا۔کنگز کی جانب سے کولن انگرم نے71 اور عماد وسیم نے 30 رنز کی اننگز کھیلی۔

انگرم کا شاندار چھکا!

اس سے قبل کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر پشاور زلمی کو بلے بازی کے دعوت دی، زلمی کے اوپنر بلے بازوں نے ٹیم کو جارحانہ آغاز فراہم کیا۔

اس جیت کے ساتھ پشاور زلمی پوائنٹس ٹیبل پر پہلے نمبر پر آ گئی ہے۔

انگرم کا کوور کے اوپر سے شاندار چھکا!

زلمی کی جانب سے کامران اکمل نے 86 اورامام الحق نے 59 رنز کا بہترین اننگز کھیلی تھی۔کنگز کی جانب سے محمد عامر نے تین کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔

 

دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں!

آج کھیلے گئے پہلے میچ میں ملتان سلطانز کے لاہور قلندرز کو سات وکٹوں سے شکست دی تھی۔

 


متعلقہ خبریں

تازہ ترین

پوائنٹس ٹیبل
ٹیم میچز پوائنٹس
کراچی کنگز 5 6
پشاور زلمی 5 6
اسلام آباد یونائیٹڈ 4 6
لاہور قلندرز 4 6
ملتان سلطانز 4 2
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 5 2